پاکستان

وزیر اعظم کے فحاشی کو ریپ واقعات سے جوڑنے کے بیان پر خواتین کا رد عمل

وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے ٹیلی فون پر عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ریپ واقعات بڑھنے کے مسئلے پر بات کی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے عوام سے فون پر بات کرنے کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات دیے، انہوں نے ملک میں ریپ کے بڑھتے واقعات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب بھی دیا اور ان کے جواب پر بعض حلقے ناخوش دکھائی دیے.

وزیر اعظم عمران خان کے جواب پر جہاں ہیومن رائٹس کمیشن اور ان کی سابق اہلیہ نے رد عمل کا اظہار کیا، وہیں پاکستانی خواتین نے بھی ان کے جواب پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

پاکستانی خواتین کی رائے سنیے۔