لائف اسٹائل

دنیا کی امیر ترین خاتون کی دولت امیر ترین مرد کے مقابلے میں 100 ارب ڈالر کم

دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس 177 ارب ڈالر کی دولت ہے اور ان کی سابق اہلیہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔

شہرہ آفاق امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ نے 35 ویں سالانہ ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی، جس میں 2755 ارب پتی افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سال جاری ہونے والی فہرست میں 500 سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے، یعنی سال 2020 میں کورونا کی وبا کے باوجود لوگوں کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز ایک مرتبہ پھر امریکی کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوز کے پاس چلا گیا، جن کی مجموعی دولت 177 ارب ڈالر ہے۔

جیف بیزوز کی دولت اتنی زیادہ ہے کہ وہ دنیا کی امیر ترین خاتون سے تقریبا 100 اب ڈالر زیادہ ملکیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں ہر 17 گھنٹے میں ایک فرد ارب پتی بننے لگا

یہی نہیں بلکہ دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت دنیا کی امیر ترین 3 خواتین کی دولت سے تقریباً برابر ہے۔

فوربز کی فہرست کے مطابق دنیا کی امیر ترین خاتون فرانسیسی کاروباری شخصیت و سماجی رہنما 67 سالہ فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرس ہے، جن کے اثاثے 74 ارب ڈالر سے کم ہیں۔

جیف بیزوز کی دولت 177 ارب ڈالر جب کہ فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرس کی دولت محض 73 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے جو دنیا کے امیر ترین شخص سے 100 ارب ڈالر کم ہے۔

دنیا کی امیر ترین خاتون فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرس معروف میک اپ و بیوٹی برانڈ ’لوریل‘ کی مالک ہیں، جو ان کے آباؤ اجداد نے بنایا تھا۔

دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون، امریکی کاروباری خاتون 71 سالہ الائس والٹن ہیں، جن کے ریٹیلر کمپنی وال مارٹ میں شیئرز ہیں اور ان کی دولت 61 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔

دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون مکینزی اسکاٹ ہیں جو اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز کی سابق اہلیہ ہیں اور انہیں ملنے والی دولت بھی سابق شوہر نے طلاق کے عوض دی تھی۔

مکینزی اسکاٹ کی دولت 53 ارب ڈالر ہے اور دنیا کی تین امیر ترین خواتین کی مجموعی دولت 175 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت کے تقریباً برابر ہے۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ ارب پتی بن گئے

یعنی دنیا کی تینوں امیر خواتین جتنی دولت دنیا کے امیر ترین مرد کے پاس ہے۔

دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون 58 سالہ امریکی خاتون جولیا کوچ ہیں جن کے پاس 46 ارب ڈالر سے زیادہ کی ملکیت ہے مگر ان کی دولت میں دیگر اہل خانہ بھی حصہ دار ہیں۔

دنیا کی پانچویں امیر ترین خاتون 75 سالہ اسرائیلی نژاد امریکی مریم ایڈلسن ہیں جب کے پاس 38 ارب ڈالر سے زائد کی دولت ہے۔

مجموعی طور پر دنیا کی 10 امیر ترین خواتین کے پاس دنیا کے تین امیر ترین مرد حضرات جتنی دولت ہے۔

'مسز سری لنکا' کی اہلیت پر تنازع، تاج پہنا کر واپس لے لیا گیا

دبئی: عریاں فوٹو شوٹ میں ملوث مرد و خواتین کی ملک بدری کا حکم

’اثر و رسوخ‘ استعمال کرکے کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت