پاکستان

رمضان المبارک میں مساجد میں نماز و اعتکاف کے حوالے سے ایس او پیز کا اعلان

صدر نے وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے رمضان المبارک میں ایس او پیز کے حوالے سے علما سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ جاری کردیا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر صدر مملکت اور علما کے درمیان مشاورت کے بعد رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ایس او پیز کا اعلان کردیا گیا۔

صدر مملکت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے رمضان المبارک میں ایس او پیز کے حوالے سے علما سے مشاورت کی جس کے بعد متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد: مساجد اور امام بارگاہوں کیلئے کورونا گائیڈ لائنز جاری

رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز، تراویح اور اعتکاف سے متعلق ایس او پیز جاری کیے گئے، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تھا تاہم گزشتہ سال کی نسبت اس سال ان پابندیوں میں کچھ نرمی کی گئی ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں جن پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے ان میں علما کی آرا کی روشنی میں مساجد میں آنے کے لیے عمر کی اوپری حد کو 50 سے 60 سال کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نمازیوں کے مابین فاصلہ 6 فٹ کی بجائے 3 فٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال کی نسبت جنوری تا مارچ پنجاب میں کورونا وائرس سے زیادہ تباہی مچی

مساجد میں معتکفین کو 6 فٹ فاصلہ برقرار رکھنے کی صورت میں اعتکاف کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔

تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 6 لاکھ 96 ہزار 184 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 14 ہزار 924 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 953 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 103 مریض انتقال کر گئے۔

انضمام الحق کی وہ غلطی جس نے انہیں رات بھر سونے نہیں دیا

نامناسب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دبئی میں ایک درجن خواتین گرفتار

کرکٹر حسن علی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش