پاکستان

صوابی: حریف کو برہنہ پریڈ کروانے پر ایک ملزم گرفتار

شمس القمر زبردستی حریف کو اپنے حجرے میں لے کر آیا جہاں اس نے دیگر لوگوں کی موجودگی میں اسے برہنہ کیا، پولیس

ضلع صوابی کی تحصیل چھوٹا لاہور میں پولیس نے حریف کو برہنہ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چھوٹا لاہور سٹی پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) الطاف نے ڈان کو بتایا کہ ملزم شمس القمر کو متاثرہ شخص کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق ہنڈ گاؤں سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شمس القمر زبردستی حریف کو اپنے حجرے میں لے کر آیا جہاں اس نے دیگر لوگوں کی موجودگی میں اسے برہنہ کردیا اور اسے برہنہ پریڈ کرنے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: رحمٰن ڈکیت کا بیٹا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

اس واقعے کے محرکات کے حوالے سے بتایا گیا کہ چند روز قبل متاثرہ شخص کی جانب سے شمس القمر کے اہل خانہ کی خاتون کی مبینہ توہین کی گئی تھی، جس کے بدلے میں یہ قدم اٹھایا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ شخص جو ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے، پہلے ایف آئی آر درج نہیں کرنا چاہتا تھا تاہم جب ضلعی پولیس آفیسر محمد شعیب خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تو اس نے چھوٹا لاہور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: 'جنسی استحصال' کرنے والے شخص کا قتل، نوجوان گرفتار

علاوہ ازیں توپی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر مہران خان نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو سیل کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کو اپنے کاروبار کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

مقتول صحافی ڈینیئل پرل کیلئے انصاف کی کوششیں جاری رہیں گی، امریکا

پی ڈی ایم میں اختلاف وسیع، پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) پر 'خفیہ اجلاس' کا الزام

'ٹیکس چور محصولات کی ہموار وصولی میں سب سے بڑی رکاوٹ'