Live Covid 2019

پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے قرنطینہ پر کتنا خرچ آئے گا؟

گزشتہ روز پاکستان میں برطانوی ہائی کشمنر نے ایک ویڈیو پیغام میں...

گزشتہ روز پاکستان میں برطانوی ہائی کشمنر نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ برطانوی حکومت نے کووڈ-19 کیسز پر متعلق نظرثانی کے بعد پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ اگر وہ برطانیہ آمد سے 10 روز قبل پاکستان میں مقیم رہے ہوں گے تو مسافروں کو لازمی طور پر 10 روز تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور اس قیام کی ادائیگی بھی خود کرنی ہوگی۔

برطانیہ واپس جانے والے مسافروں کے لیے حکومت کے منظور شدہ ہوٹلوں میں 10دن قرنطینہ کی لاگت ایک ہزار 750 پاؤنڈز ہے اس کے علاوہ ہر مسافر کو ٹیسٹنگ کے لیے 210 پاؤنڈز بھی ادا کرنے ہوں گے تاہم ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے سے قرنطینہ کا دورانیہ کم نہیں ہوگا۔