پاکستان

ویکسین کی 10 لاکھ خوراکوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے، عثمان بزدار

حکومت پنجاب ویکسین خود خریدے گی اور اس کے بعد ویکسین لگانے سے متعلق ترجیحات خود طے کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد آج سے 12 فیصد والے علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن لگائیں گے جبکہ 10 لاکھ ویکسین کی خوراکوں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزرگ اور معذور افراد کو کورونا سینٹر تک لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام شروع کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب: کورونا وائرس سے شدید متاثرہ اضلاع میں مؤثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 126 سینٹرز ہیں، مزید ایک سینٹر کا اضافہ ہونے کے بعد تعداد 127 ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 64 اموات ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے 7 ایسے شہر ہیں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 فیصد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا عثمان بزدار کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے اپنے منصوبے کا دفاع

عثمان بزدار نے کہا کہ ’لوگوں سے ایپل ہے کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں‘، وزیر اعلیٰ پنجاب نے زور دیا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی آکسیجن کی طلب میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا کہ 10 لاکھ کورونا ویکسین کی خوارکیں خود خریدیں گے اور اس مد میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی تیسری لہر: پنجاب کے 7 شہروں میں پیر سے دوبارہ 'لاک ڈاؤن' کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کی جانب سے ویکسین مل رہی ہے، کوشش ہے کہ کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں اور ویکسین لگانے کا عمل بھی تیز کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خریدی گئی ویکسین سے متعلق حکومت پنجاب اس کو لگانے سے متعلق ترجیحات خود طے کرے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 4-3 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پنجاب میں اہم مقدمات کی سماعت کرنے والے مقامی عدالتوں کے 25 ججز کا تبادلہ

'مافیا رمضان میں چینی کی قیمت بہت زیادہ بڑھانا چاہتے تھے'

ٹریبونل نے کے ایم سی کو لیز زمین پر بنے مکانات کو مسمار کرنے سے روک دیا