لائف اسٹائل

یوٹیوب نے جنسی حملوں کے الزامات کے بعد ڈیوڈ ڈوبرک کے چینلز کو ڈی مونیٹائز کردیا

یوٹیوبر کے ولاگ اسکواڈ کے سابق رکن کے خلاف جنسی حملے کے الزامات کے بعد یوٹیوب نے یہ اقدام اٹھایا۔

یوٹیوب نے کامیڈین ،اداکار اور یوٹیوبر ڈیوڈ ڈوبرک کے ولاگ اسکواڈ کے سابق رکن کے خلاف جنسی حملے کے الزامات کے بعد ان کے متعدد چینلز کو عارضی طور پر ڈی مونیٹائز کردیا۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ڈوبرک کے 3 چینلز، ڈیوڈ ڈوبرک، ڈیوڈ ڈوبرک ٹو اور ان کے پوڈ کے چینل ویوز کو ڈی مونیٹائز کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٰیوٹیوب نے ڈرٹے ڈوم کو بھی ڈی مونیٹائز کردیا ہے جو الزامات کا سامنے کرنے والے شخص کا ذاتی چینل ہے۔

یوٹیوب کے ترجمان نے ایک بیان میں 'ہماری سخت پالیسیاں ہیں جو یوٹیوب پر جنسی ہراسانی کو روکتی ہیں اور جنسی حملے کے الزامات کو سنجیدہ لیتی ہیں'۔

ترجمان نے کہا کہ ' ہم نے ہماری کری ایٹر رسپونسیبلیٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ڈیوڈ اور ڈرٹے ڈوم کے چینلز کی مونیٹائزیشن عارضٰی طور پر معطل کردی ہے۔

گزشتہ ہفتے انسائیڈر کی رپورٹ میں جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد ڈیوڈ ڈوبرک کے خلاف ویڈیو پلیٹ فارم کا یہ حالیہ اقدام ہے۔

رپورٹ میں ایک خاتون جو، 2018 کے ایک ولاگ میں نظر آئی تھیں، انہوں نے کہا تھا کہ ڈیوڈ ڈوبرک کے ولاگ کی ٹیم کے ایک رکن نے ان پر اس وقت جنسی حملہ کیا جب وہ بہت زیادہ نشے میں تھیں۔

بعدازاں اس رات کو پیش آئے حادثے کی ویڈیو یوٹیوب پر' اسے آگ سے نہیں کھیلنا چاہیے تھا' کے ٹائٹل سے شیئر کی گئی تھی، جسے اب ہٹایا جاچکا ہے۔

اپنی حالیہ ویڈیو میں اس تنازع پر بات کرتے ہوئے ڈیوڈ ڈوبرک نے اس واقعے میں اپنے کردار پر معافی مانگی۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اس خاتون اور ان کی دوستوں سے معذرت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کبھی انہیں ایسے ماحول میں پہنچادیا جہاں انہیں اپنے تحفظ اور اقدار کا خطرہ محسوس ہوا'۔

ڈیوڈ ڈوبرک نے کہا کہ ' میں معافی کا طلبگار ہوں، مجھے اس خاتون پر پورا یقین ہے'۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی انہوں نے 2019 میں ولاگ اسکواڈ کے اس رکن کے ساتھ فلم بندی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد درجنوں ایڈورٹائزر نے ڈیوڈ ڈوبرک کے ساتھ معاہدے ختم کردیے ہیں جن میں ہیلو فریش، ای اے اسپورٹس، ڈالر شیو کلب اور فیس بک شامل ہیں۔

ڈیوڈ ڈوبرک نے ڈسپوزیبل کیمرا ایپ ڈسپو سے بھی راہیں جدا کرلی ہیں، جس کی مشترکہ بنیاد انہوں نے 2019 میں رکھی تھی۔ '

ان الزامات کے بعد ڈسپو ایپ نے اسپارک کیپٹل اور لائم سی ای او وائن تنگ سمیت مختلف سرمایہ کاروں کو بھی کھودیا ہے۔

بنگلہ دیش: نریندر مودی کے دورے کےخلاف احتجاج جاری، پولیس فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

کوہاٹ: 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق

مصر میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32 افراد جاں بحق