Live Covid 2019

اسلام آباد میں اب تک ویکسینیشن کارڈ جاری نہیں کیے گئے

کووڈ-19 کے ویکسینی نیشن کارڈ اہم سفری دستاویز بن جائے گی۔

کووڈ-19 کے ویکسینی نیشن کارڈ اہم سفری دستاویز بن جائے گی لیکن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جن 29ہزار افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے انہیں اب تک یہ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زریم ضیا نے تسلیم کیا کہ مستقبل قریب میں ویکسینیشن کارڈ سفری دستاویز بن جائیں گے اور دعویٰ کیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر جلد ایک پورٹل کا اجرا کرے گا جہاں سے کارڈ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

یہاں یہ باقت قابل ذکر ہے کہ سندھ اور پنجاب میں جن لوگوں کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ان کو کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور راولپنڈی میں جو کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اس میں مذکورہ شخص کا نام، ویکسین، اس کا بیچ نمبر اور ویکسی نیشن کی تاریخ درج ہے۔