پاکستان

موجودہ اپوزیشن عمران خان کیلئے چیلنج نہیں، سہولت کار ہے، شیخ رشید

یہ 26 مارچ کو اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو دکھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن عمران خان کے لیے بہتری کے راستے خود بناتی ہے اور یہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے چیلنج نہیں سہولت کار ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت پنجاب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے پنجاب کے لیے آج رینجرز کی منظوری دے دی ہے البتہ فرسٹ لائن پولیس ہی ہو گی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کیلئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا ہمارے چارٹر کا حصہ نہیں، قمر زمان

انہوں نے مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ اب تو انہوں نے حفاظتی ضمانت کرا لی ہے لیکن لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ عدالت آؤ اور یہ 26 مارچ کی خفت مٹانے جا رہے ہیں، قوم دیکھ لے گی کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن عمران خان کے لیے بہتری کے راستے بناتی ہے اور موجودہ اپوزیشن عمران خان کے لیے ایک مہلت اور سہولت کار تو ضرور ہے لیکن چیلنج نہیں ہے، ان میں اتنی سکت ہی نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا کہ لاہور کا خاندان سلیکٹڈ ہے یا لاڑکانہ کا خاندان سلیکٹڈ ہے، اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی سے ہو گا یا مسلم لیگ(ن) سے یہ فیصلہ کرنا ہے لیکن مجھے فضل الرحمٰن صاحب کی حالت پر ترس آتا ہے کیونکہ ان کی سیاست خلا میں لٹک رہی ہے۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ لاہور میں 12 سے 14 فیصد کورونا ہو چکا ہے، حقیقی سیاستدان عوام کی ڈھال ہوتا ہے، عوام کو ڈھال نہیں بناتا، عوام کے لیے قربانی دیتا ہے، باہر سے بیٹھ کر کال دینے کے لیے امام خمینی ہونا ضروری ہے، وہ آپ نہیں ہیں اور نہ آپ ماؤزے تنگ ہیں، آپ مجھ سمیت اس پوری قوم کو بے وقوف بنا کر باہر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی میں ٹھن گئی

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ یہ لاہور میں لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں لیکن دنیا کی سیاست میں ایسا کبھی نہیں سنا کہ عدالتوں پر یلغار کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور ریڈ الرٹ پر ہیں، عام آدمی کی جان بھی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی شیخ رشید کی ہے، یہ اپنا شو آف پاور عمران خان کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو دکھانا چاہ رہے ہیں اور یہ چاہے جو کر لیں میرے خیال میں پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کویت کے ویزے 2011 سے بند ہیں جو جلد کھل جائیں گے اور قطر سے بھی مزدوروں کی ڈیمانڈ جلد آ جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تو ٹائیں ٹائیں فش ہو چکی ہے، آپ نے دس گیارہ جماعتیں بنائی ہوئی ہیں اور یہاں بیٹھا کوئی صحافی اگر ان گیارہ جماعتوں کے نام بتا دے تو میں اسے 500 روپے نقد انعام دوں گا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم میں اختلاف کی ایک وجہ اعظم نذیر تارڑ کی نامزدگی تھی

وزیر داخلہ نے کہا کہ جتنے بھی کیسز ہیں وہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں یا پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) پر بنائے ہیں، عمران خان نے تو ایک آدھ تڑکا ہی لگایا ہے، باقی سب ان لوگوں نے بنائے ہیں، جب تک آدمی مرتا نہیں ہے، کیس ختم نہیں ہوتا، حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں۔

’شہروز، سائرہ اور صدف نے طلاق و شادی کے معاملات اچھی طرح نمٹائے‘

ایک فلمی واقعہ، جس نے مسلم دنیا کو چونکا دیا

پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، مودی کا عمران خان کو خط