Live Covid 2019
سی اے اے نے ملک میں مسافروں کی آمد پر ٹریول ایڈوائزری میں توسیع کردی
راولپنڈی: کووِڈ 19 سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او ...
راولپنڈی: کووِڈ 19 سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے 22 مارچ تک ٹریول ایڈوائزری میں توسیع کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سی کیٹیگری والے ممالک سے آنے مسافروں پر عارضی پابندی عائد رہے گی اور انہیں این سی او سی کے این او سی اور کووِڈ 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ کے ساتھ ہی پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔
سی اے اے نے سی کیٹیگری میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برازیل، پرتگال، نیدر لینڈ، بوٹسوانہ اور زیمبیا کو شامل کررکھا ہے۔