لائف اسٹائل

کترینہ کیف کی ہم شکل بہن ازابیل کی پہلی فلم ریلیز

بار بی ڈول کہلائی جانے والی کترینہ کیف کی چھوٹی بہن کی فلم سامنے آتے ہی لوگوں نے ان پر تنقید شروع کردی۔

بار بی ڈول کہلائی جانے والی بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف کی پہلی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

بولی وڈ ’سلطان‘ سلمان خان کی پروڈیوس کردہ فلم میں ازابیل کیف کے ساتھ سورج پنچولی ’بال روم‘ اور ’لاطینی‘ ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

کورونا کی وجہ سے ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کو سینما کے بجائے آن لائن ریلیز کیا گیا، تاہم فلم کو مخصوص بھارتی سینما ہاؤسز میں بھی ریلیز کیا گیا۔

اگرچہ فلم کو اس کی کمزور کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے تاہم فلم میں ازابیل کیف کے ڈانس کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

اپنی پہلی بولی وڈ فلم ریلیز ہونے پر ازابیل کیف نے ٹائمز آف انڈیا کو خصوصی انٹرویو میں اعتراف کیا ان کے اداکار بننے میں بہن کترینہ کیف کا بڑا ہاتھ ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ازابیل کیف اور سورج پنچولی نے سلمان خان کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ انہیں دبنگ ہیرو سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔

ازابیل کیف کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں شروع سے ہی اداکارہ بننے کا جنون تھا اور وہ بچپن سے ہی ہندی فلمیں دیکھتی آ رہی ہیں تاہم انہیں اداکاری سے قبل ڈانس اور تھیٹر میں خود کو مصروف کرنا پڑا تھا۔

ازابیل کیف کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے اداکار بننے میں ان کی بہن کترینہ کیف کا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کی چھوٹی بہن کا ڈانس فلم سے کیریئر کا آغاز

کترینہ کیف کی ہم شکل اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ کم عمری سے کترینہ کیف کو سخت محنت کرتے ہوئے دیکھتی آ رہی ہیں تو وہ ان کی جدوجہد سے متاثر بھی ہوئیں اور انہیں دیکھ کر ہی انہیں اداکاری کرنے کا جذبہ ملا۔

ازابیل کیف کے مطابق انہیں ’ٹائم ٹو ڈانس‘ میں کام کرنے کے دوران نہ صرف اداکاری سیکھنے کا موقع ملا بلکہ انہوں نے مختلف طرز کے ڈانس بھی سیکھ لیے۔

خیال رہے کہ ازابیل کیف کی بڑی بہن کترینہ کیف نے 2003 میں ’بوم‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہیں شہرت 2005 کی فلم ’سرکار‘ اور ’میں نے پیار کیوں کیا’ سے ملی تھی۔

کترینہ کیف اس وقت تک 4 درجن سے زائد فلمیں کر چکی ہیں تاہم ان کی چھوٹی بہن ازابیل کیف کی پہلی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کو رواں ماہ 12 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا۔

’ٹائم ٹو ڈانس‘ کی شوٹنگ تین سال سے جاری تھی اور مذکورہ فلم متعدد کچھ مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار بھی رہی۔

اگرچہ ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کو کمزور کہانی اور کاسٹ کی وجہ کوئی خاص کامیابی نہیں ملی تاہم اس میں ازابیل کیف کی ڈانس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

تمغہ امتیاز وصول کرنے کا دن یادگار تھا، مہوش حیات

حق مہر میں 'ایک لاکھ روپے کی کتابیں' لینے والی خیبرپختونخوا کی دلہن

آواز اٹھانا ہراسانی برداشت کرنے سے زیادہ مشکل ہے، میشا شفیع