حیرت انگیز

اس جوڑے نے اپنے ہاتھوں کو ہتھکڑی سے کیوں جکڑ لیا؟

اس جوڑے کے درمیان بہت زیادہ لڑائیاں ہوتی تھیں اور اپنے رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے ایک انوکھے تجربے کا فیصلہ کیا۔

یورپی ملک یوکرین میں ایک دوسرے سے لڑنے جھگڑنے والے جوڑنے نے اپنے تعلق کو مضبوط بنانے کے لیے 3 ماہ کے لیے اپنے ہاتھوں کو ایک دوسرے کے ساتھ 3 مہینوں کے لیے ہتھکڑی میں جکڑ دیا اور اس تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ الیگزینڈر کوڈلے اور 28 سالہ وکٹوریہ پسٹویٹووا نے اس تجربے کا آغاز 14 فروری کو کیا اور اب تک انسٹاگرام پر ان کے ہزاروں فارلورز بڑھ چکے ہیں۔

الیگزینڈر کوڈلے نے اس حوالے سے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا 'ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بندھے رہنے کے زیادہ سے زیادہ عادی ہوتے جارہے ہیں'۔

اس انوکھے تجربے کا خیال الیگزینڈر کو اس وقت آیا تھا جب وکٹوریہ نے کہا کہ وہ اس سے الگ ہونا چاہتی ہے۔

آن لائن گاڑیاں فروخت کرنے والے الیگزینڈر نے بتایا 'ہر ہفتے ہمارا ایک یا 2 بار جھگڑا ہوتا اور ہم الگ ہوجاتے، اسی طرح کی ایک لڑائی کے دوران وکٹوریہ نے ایک بار پھر تعلق ختم کرنے کا کہا، تو میں نے جواب دیا کہ تو پھر یں تمہارے ساتھ جڑ جاؤں گا'۔

وکٹوریہ نے پہلے تو اس خیال کو مسترد کردیا مگر بتدریج اس کا ذہن تبدیل ہوگیا۔

ایک فلیٹ میں مقیم اس جوڑے کے اس انوکھے تجربے کو اب لگ بھگ ایک ماہ ہوچکا ہے اور وہ اب ر کام اکٹھے کرتے ہیں یعنی سودا سلف کی خریداری سے لے کر سیگریٹ پینے تک۔

وکٹوریہ نے بتایا 'میں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ میرے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہوگا، جو میری زندگی میں نئے جذبات کو لے کر آئے گا، جن کا تجربہ مجھے پہلے کبھی نہیں ہوا'۔

اس نے بتایا 'میں الیگزینڈر کو بہت چاہتی ہوں تو اسی لیے میں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا'،

اب وہ انسٹاگرام پر اس تجربے کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں جن کے کیپشن ایک دوسرے کے احترام اور مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔

اس جوڑے نے حالیہ دنوں میں یوکراین یں کئی ٹاک شوز میں بھی شرکت کی ہے۔

تاہم جہاں تک ان کے تعلق کی بات ہے تو کچھ تناؤ بڑھ گیا مگر جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پر ققابو پانے کے کچھ نئے ذرائع ڈھونڈ لیے ہیں۔

الیگزینڈر نے بتایا 'اس تجربے سے ہماری لڑائیں تو ختم نہیں ہوئیں، بلکہ ہم اب بھی لڑتے ہیں، مگر جب ہم ایک ڈیڈ اینڈ پر پہنچتے ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی مفاہمت نہیں رہتی، تو ہم اپنا سامان اٹھا کر گھر سے نکلنے کی بجائے بس ایک دوسرے سے بات کرنا چھوڑ دیتے ہیں'۔

اس حوالے سے لوگوں کا ردعمل ملا جلا تھا جن کی جانب سے ستائش، شبہات اور تجسس کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ان سے جو سوال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے کہ یہ جوڑا ٹوائلٹ کیسے جاتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس صورت میں ایک باہر کھڑے ہوکر انتظار کرتا ہے مگر اس کا ایک ہاتھ اندر ہوتا ہے۔

فرانس کی پہلی بار خلا میں فوجی مشقیں

کراچی سے نیویارک کا فاصلہ 3 گھنٹے میں طے کرنے والا سپرسونک طیارہ

شرلاک ہومز کا آسان طریقہ اپنا کر یادداشت کو بہتر بنانا ممکن