Live Covid 2019
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض موجود ہیں، حکام
گلگت بلتستان کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اس کے 10 اضلاع میں کورونا...
گلگت بلتستان کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اس کے 10 اضلاع میں کورونا وائرس کے صرف 4 مریض رہ گئے ہیں۔
ایک بیان میں حکام نے بتایا کہ ان 4 مریضوں میں سے 3 مقامی ہیں جبکہ ایک غیر ملکی سیاح ہے اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت میں وائرس کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔