کوئی ماہ نور بلوچ کو عمر رسیدہ کہے تو برا لگتا ہے، بشریٰ انصاری
لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کا شمار ان شوبز شخصیات میں کیا جاتا ہے، جنہیں سدا بہار کہا جاتا ہے تاہم وہ اس بات پر غصہ کرتی ہیں کہ لوگ اداکارہ ماہ نور بلوچ کو کیوں عمر رسیدہ کہتے ہیں؟
حال ہی میں بشریٰ انصار اپنی چھوٹی بہن عاصمہ عباس کے ساتھ اے آر وائی کے اسپورٹس شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے خاندان اور شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔
پروگرام میں انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ اپنی بہن عاصمہ عباس سے 6 سال بڑی ہیں اور انہیں اپنی ماضی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی۔
اسپورٹس شو کے ایک سیگمنٹ میں بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ نانی بن گئی ہیں تو ان میں اداکارہ کا کوئی قصور نہیں۔
بشریٰ انصاری نے میزبان کے ایک سوال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ نور بلوچ بہت پیاری اور خوبصورت ہیں اور انہیں اس وقت غصہ آتا ہے جب لوگ ماہ نور بلوچ کو عمر رسیدہ کہتے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے بات کو جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماہ نور بلوچ کی شادی انتہائی کم عمری یعنی 16 برس میں ہوگئی تھی اور اب وہ نانی بن گئی ہیں تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہیں اس وقت غصہ آتا ہے جب لوگ ماہ نور بلوچ کو عمر رسیدہ کہتے ہیں۔
پروگرام میں اگرچہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ ماہ نور بلوچ نے 16 برس کی عمر میں شادی کرلی تھی اور اب وہ نانی بن چکی ہیں تاہم انہوں نے اداکارہ کی عمر نہیں بتائی۔
ماہ نور بلوچ کے سدا بہار حسن پر بھی لوگ ان کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں اور کئی لوگ تو اس بات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اب تک اتنی حسین اور جوان کیسے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: ماہ نور بلوچ جوان اور حسین کیسے؟
ماہ نور بلوچ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر پر عام لوگ کمنٹس کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بچپن سے اداکارہ کو ڈراموں میں دیکھتے آ رہے ہیں اور اب وہ خود بوڑھے ہو چکے ہیں مگر ماہ نور بلوچ ویسی ہی جوان ہیں؟
ماہ نور بلوچ نے سندھی ڈرامے ’ماروی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، مذکورہ ڈراما کلاسک رومانوی کہانی ’عمر ماروی‘ پر مبنی تھا، بعد ازاں وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔
ماہ نور بلوچ نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور وہ دور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا سنہری دور تھا۔
ماہ نور بلوچ کو شوبز میں آئے بھی تقریبا تین دہائیاں گزر چکی ہیں اور انہوں نے 4 درجن کے قریب ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی جیتے۔
ماہ نور بلوچ اپنی ذاتی زندگی کو شوبز کی دنیا سے دور رکھتی ہیں اور وہ ذاتی زندگی پر عام طور پر میڈیا پر بات نہیں کرتیں تاہم شوبز ویب سائٹس کے مطابق انہیں ایک بیٹی ہیں، جنہوں نے 2015 میں شادی کی تھی۔
بعض سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کے مطابق ماہرہ نور بلوچ کی بیٹی کے ہاں شادی کے ایک سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نانی بنیں تاہم اس حوالے سے ماہ نور بلوچ نے کبھی کھل کر بات نہیں کی۔
اور اب بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ اگر ماہ نور بلوچ نانی بن گئیں تو اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہے، کیوں کہ انہوں نے 16 برس کی عمر میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں جلد بچے ہوگئے۔