پاکستان

کورونا وائرس: ملک میں مزید 64 اموات، ایک ہزار 361 نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 681 مریض شفا یاب ہوئے اور فعال کیسز 23 ہزار 281 رہ گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو ایک سال ہونے کو ہے اور اس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے جس کے باعث حکومت نے مختلف پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار فراہم کرنے والے سرکاری پورٹل کے مطابق اس عالمی وبا سے گزشتہ روز کیے گئے ٹیسٹ میں سے ایک ہزار 361 کے نتائج مثبت آئے جبکہ 64 افراد انتقال بھی کرگئے۔

یوں اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہوگئی جبکہ اموات 12 ہزار 772 تک پہنچ گئیں۔

تاہم مزید ایک ہزار 681 مریض ایسے خوش نصیب تھے جنہوں نے اس وائرس کو شکست دی اور صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 888 ہوگئی اور اس طرح فعال رہ جانے والے کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 ہوگئی۔

اس عالمی وبا کی بات کریں تو اس کا پاکستان میں پہلا کیس گزشتہ سال کے اوائل یعنی 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد مارچ کے مہینے سے ملک میں لاک ڈاؤن سمیت مختلف پابندیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔

ابتدائی طور پر یہ وائرس آہستہ آہستہ شدت اختیار کرنا شروع ہوا اور مئی اور جون میں یہ وائرس اپنی بلندیوں کو پہنچا اور اس وقت ملک میں صورتحال کافی تشویشناک حد تک دیکھنے میں آئی۔

جولائی میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنا شروع ہوئی اور اگست میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے جس کے بعد ستمبر میں تعلیمی ادارے بھی 6 ماہ کے بعد دوبارہ کھل گئے تھے۔

تاہم اکتوبر اور بعد ازاں نومبر میں یہ وائرس دوبارہ تیزی پکڑنے لگا اور حکومت ایک مرتبہ پھر نومبر کے آخر میں تعلیمی ادارے بند کرنے پر مجبور ہوئی جبکہ ساتھ ہی مختلف پابندیاں بھی عائد کی گئیں۔

دسمبر 2020 میں وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی جس کا سلسلہ سال 2021 کے پہلے مہینے میں بھی دیکھنے کو ملا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ پھر مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جنوری میں اگرچہ کورونا کی صورتحال قدرِ بہتر رہی اور فروری کے آغاز سے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوگئیں، جس کے بعد حکومت نے اب مختلف پابندیوں کو مزید نرم کرنے کا اعلان کردیا۔

اگر آج 25 فروری کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سندھ میں کورونا کے 348 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 89 ہوگئی ہے۔

صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس سے 14 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 4 ہزار 315 ہوگئیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 583 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 474 ہوگئی۔

علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 39 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 308 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 208 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 71 ہزار 490 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 8 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 58 تک جاپہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 19 ہزار 10 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح یہ تعداد 199 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 148 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 901 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، یوں مجموعی اموات 494 پر برقرار ہے۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری اعداد وشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 67 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 10 ہزار 22 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے اور اس طرح یہ تعداد 296 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں کیسز کی تعداد 4 ہزار 955 پر پہنچ گئی۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 681 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 888 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 575941

صحتیاب: 539888

اموات: 12772

فعال کیسز: 23281

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 89 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 474 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 71 ہزار 490 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 10 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 901 ، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 22 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 955 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 4315

پنجاب: 5308

خیبرپختونخوا: 2058

بلوچستان: 199

اسلام آباد: 494

آزاد کشمیر: 296

گلگت بلتستان: 102