حیرت انگیز

اس شخص کی اصل عمر دنگ کردے گی

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر نہ صرف دیگر افراد بلکہ اپنی تصاویر کی بدولت بھی پوری دنیا کی توجہ حاصل کرچکے ہیں۔

اوپر تصویر میں موجود شخص کو دیکھ کر اس کی حقیقی عمر کے بارے میں بتانا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر چوانڈو ٹان نہ صرف دیگر افراد بلکہ اپنی تصاویر کی بدولت بھی پوری دنیا کی توجہ حاصل کرچکے ہیں۔

تو اس میں خاص کیا ہے؟ تو اس کا جواب ہے کہ ان کی پیدائش 1967 میں ہوئی تھی اور اب 54 سال کی عمر میں بھی لگتا ہے کہ 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

1980 کی دہائی میں چوانڈو سنگاپور میں ماڈل کے طور پر کام کرتے رہے جبکہ 90 کی دہائی میں پاپ سنگر بھی بن گئے۔

مگر گلوکاری کا کیرئیر کچھ زیادہ عرصے نہیں چل سکا اور انہوں نے پھر فوٹوگرافی کا انتخاب کیا۔

کچھ عرصے پہلے انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور پھر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس کے بعد انہیں حقیقی معنوں میں شہرت حاصل ہوئی۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا 'میں نے اپنے دوستوں کے کہنے پر انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا، کیونکہ دوستوں کا کہنا تھا کہ آج کے صارفین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک فوٹوگرافر کی سوشل میڈیا فالوونگ کتنی زیادہ ہے، تو اپنے اکاؤنٹ کو مقبول بنانے کے لیے میں نے اپنی متعدد تصاویر کو شیئر کیا'۔

انسٹاگرام صارفین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ 1980 سے اب تک یہ فوٹوگرافر کچھ زیادہ تبدیل نہیں ہوئے اور ایسا نہیں لگتا کہ وہ 50 سال سے زائد عمر کے ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ نوجوانی ان کی جینز میں ہے جبکہ دیگر کے خیال میں یہ ان کے رہائش کے مقام کا نتیجہ ہے، کیونکہ سنگاپور میں فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مصنوعات کا معیار بہت اچھا ہوتا ہے۔

ویسے چوانڈوز کا ماننا ہے کہ لوگوں کی شخصیت کا 70 فیصد انحصار غذا اور 30 فیصد ورزش پر ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وہ ناشتے میں 6 ابلے ہوئے انڈے کھاتاے ہیں تاہم 4 انڈوں کی زردی کی بجائے صرف سفیدی کھاتے ہیں۔

اس کے علاوہ دودھ کا ایک گلاس پیتے ہیں اور ایووکیڈو اور بیریز بھی ان کے ناشتے کا حصہ ہوتے ہیں۔

کھانے میں وہ چکن، چاول، سبزیاں اور مچھلی کا سوپ پسند کرتے ہیں، اور آئس کریم بھی ان کی کمزوری ہے، مگر چائے اور کافی سے گریز کرتے ہیں۔

تمباکو نوشی اور الکحل سے بھی گریز کرتے ہیں جبکہ پانی بہت زیادہ پیتے ہیں اور رات کے کھانے میں سلاد کھانا پسند کرتے ہیں۔

جہاں تک ورزش کی بات ہے تو وہ اگر بہت زیادہ مصروف بھی ہوں تو بھی ہفتے میں 4 بارر جسم بنانے والی ورزش ضرور کرتے ہیں۔

مجموعی طور پر روزانہ 90 منٹ کی مختلف اقسام کی ورزشوں کو کرنا ان کے معمولات کا حصہ ہے اور سوئمنگ بھی ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

انہوں نے بتایا 'میں نے متعدد ملازمتوں کو آزمایا اور اپنے پسندیدہ کام تک پہنچا، میں لوگوں سے محبت کرتا ہوں، بات چیت کرنا مجھے پسند ہے، فوٹو شوٹ اور تصاویر لینا بھی مجھے بہت پسند ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی کے معمولات کو پسند نہیں کرتے تو اس سے صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے'۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ فوٹوگرافر نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے جبکہ کچھ کے خیال میں وہ خصوصی کاسمیٹکس مصنوعات استعمال کرتے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے 'میری جلد حساس ہے اور اسی لیے میں بس جیل فیس واش اور موئسچرائزنگ کریم کا ہی استعمال کرتا ہوں'۔

اس سے ہٹ کر جلد کی نگہداشت میں مدد فراہم کرنے والی مصنوعات کا استعمال نہیں کرتے تاہم بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے ضرور ہیئر ڈائی کا استعمال کرتے ہیں۔

ان کی ایک اور عادت جلد سونا بھی ہے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ رات گئے تک جاگنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور اچچھی نیند کے لیے وہ بستر پرجانے سے 5 یا 6 گھنٹے پہلے کچھ کھاتے نہیں۔

ان کے بقول 'مجھ پرر یقین کریں، جلد سونا بہت اہمیت رکھتا ہے، مناسب نیند کے ساتھ آپ کو دن بھر میں کافی کچھ کرنے کا وقت ملتا ہے'۔

تو اس سدابہار جوانی کا راز کیا ہے؟

تو یہ راز بہت سادہ ہے، وہ کریں جس کو پسند کرتے ہوں، صحت بخش غذا، اچھی نیند اور ورزش۔

برسوں تک اولاد کے لیے ترسنے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

قریب المرگ افراد کو کن احساسات کا تجربہ ہوتا ہے؟

ٹریفک سے پریشان بیوپاری نے کروڑوں کا ہیلی کاپٹر خریدلیا