سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

2019 سے اب تک کے گلیکسی اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹس کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی مدت کو کم از کم 4 سال تک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ سام سنگ کے اسمارٹ فونز یا ٹیبلیٹ استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پسند آئے گی۔

سام سنگ نے 2019 سے اب تک کے گلیکسی اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹس کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی مدت کو کم از کم 4 سال تک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل سام سنگ کی جانب سے ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر کسی ڈیوائس کے اولین 2 برسوں تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی تھیں۔

فلیگ شپ فونز جیسے گلیکسی نوٹ یا گلیکسی ایس سیریزز کے لیے ہر ماہ اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی جبکہ بجٹ فونز کو 3 ماہ میں ایک دفعہ سیکیورٹی اپ ڈیٹ فراہم کی جاتی۔

خیال رہے کہ اب سام سنگ نے 4 سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ایسا ماہانہ بنیادوں پر ہوگا یا ہر 3 ماہ میں فون اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

مگر اس نئے اعلان سے عندیہ ملتا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے اپنے گلیکسی فونز کی زندگی کو بڑھایا جارہا ہے جو اب 4 سال تک بغیر کسی فکر کے استعمال کی جاسکتی ہیں۔

عام طور پر سام سنگ کے سستے انٹری لیول فونز کے لیے اتنے طویل عرصے تک سپورٹ فراہم کی جاتی۔

اور ہاں اس اعلان کے تحت سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹس نہیں۔

تاہم 2020 میں سام سنگ نے کم از کم 3 سال تک اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سام سنگ کا فلیگ شپ فیچرز سے لیس مڈرینج فون گلیکسی ایف 62

سام سنگ کا 'سستا ترین' گلیکسی فون متعارف

سام سنگ گلیکسی ایس 21 الٹرا کا ایسا فیچر جو کسی اور فون میں نہیں