دنیا

پاکستانی ڈرائیورز 2020 میں متحدہ عرب امارات میں سب سے بہترین قرار

گزشتہ سال پاکستانی ڈرائیورز کے خلاف حادثات کے دعوؤں کی شرح صرف 2.5 فیصد رہی، یلا کمپیئر

موازنے کے پلیٹ فارم 'یلا کمپیئر' نے متحدہ عرب امارات کی سڑکوں کو 2020 کی محفوظ ترین اور وہاں پاکستانی ڈرائیورز کو سب سے بہترین قرار دے دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمر نیشنلٹی کے اعداد و شمار کے جائزے میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی ڈرائیورز بہترین رہے اور ان کے خلاف حادثات کے دعوؤں کی شرح صرف 2.5 فیصد رہی۔

اس جائزے میں دوسرے نمبر پر لبنان کے ڈرائیورز تھے جن کے خلاف ایک سال میں صارفین کی جانب سے دعوؤں کی شرح 3.2 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کس طرح اسپین کے ڈاکٹروں کی مدد کررہے ہیں؟

بہترین ڈرائیورز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر فلپائنی، چوتھے پر شامی اور پانچویں پر اردنی رہے۔

یلا کمپیئر کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جوناتَھن رالنگ نے کہا کہ 'یہ بات سامنے آنا دلچسپ ہے کہ ہمارے صارفین کے ڈیٹا کے مطابق انشورنس کلیمز کے نقطہ نظر سے پاکستانی ڈرائیورز، متحدہ عرب امارات میں 2020 میں بہترین ثابت ہوئے'۔

سال 2020 میں یلا کمپیئر کے صارفین میں سے صرف 3.8 فیصد نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران گاڑی کی انشورنس کا دعویٰ کیا، 2019 میں یہ شرح 8 فیصد تھی۔

پاکستان کی مختلف زبانوں پر مبنی پی ایس ایل کی میوزک البم ریلیز

حکومت سندھ کی حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملے کی تردید

سندھ: اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ