پاکستان 17سال بعد جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کامیاب
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور فہیم اشرف اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے۔
اس کے جواب میں حسن علی کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم 143 رنز پر 7 وکٹیں کھو چکی تھی لیکن محمد رضوان نے عمدہ سنچری بنا کر پاکستان کو 298 کے مجموعے تک رسائی دلائی تھی اور جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ایڈن مرکرم کی سنچری کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم 274 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے میچ میں 95 رنز سے کامیاب حاصل کر لی۔