پاکستان میں استعمال ہونے والی چینی ویکسین کورونا کی نئی قسم کیخلاف بھی مؤثر
جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی یہ ویکسین مؤثر ہے تاہم اس کی افادیت کسی حد تک گھٹ گئی۔
پاکستان میں چین کی کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کو لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔
سائنوفارم سمیت چینی کمپنیوں کی 2 کووڈ 19 ویکسینز جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی زیادہ متعدی نئی قسم کے خلاف مدافعتی ردعمل متحرک کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔