ایسٹرازینیکا کووڈ ویکسین وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بھی مؤثر
پاکستان کو چین کی جانب سے سینو فارم کی کووڈ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں مل چکی ہیں۔
پاکستان کو 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران ایسٹرازینیکا/آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔
اس ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں مارچ تک پاکستان کے پاس ہوں گی اور اب دریافت ہوا کہ اس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو چین کی جانب سے سینو فارم کی کووڈ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں مل گئی ہیں اور ملک میں ویکسینیشن کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔
یہ ایک اچھی اور قابِل بھروسہ ویکسین ہے جس کی افادیت 86 سے 89 فیصد بتائی جاتی ہے جو ایک اچھی شرح ہے۔