Live Covid 2019
سندھ میں 3 فروری سے ویکسین لگائی جائے گی، ڈاکٹر عذرا پیچوہو
سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں...
سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا ویکسین 3 فروری سے لگنا شروع ہوگی اور پہلے مرحلے میں طبی عملے کو لگائی جائے گی۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے بیان میں کہا کہ چین سے منگوائی گئی ویکسین سائنو فارم وائرس کے خلاف 90 فیصد کارآمد ہے اور پہلے مرحلے میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے صف اول کے طبی عملے کولگائی جاۓ گی۔
وزیر صحت نے کہا کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے طبی عملے کو بھی پہلے مرحلے میں شامل کیا جاۓ گا۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔