Live Covid 2019
پاکستان کو کوویکس سے مارچ تک ایسٹریزینکا کی 60 لاکھ خوراک مل جائیں گی، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 'کوویکس' سے مارچ تک ایسٹریزینکا ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 'کورونا ویکسین کے حوالے سے خوشخبری ہے، سال 2021 کی ششماہی میں ایسٹریزینکا کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی'۔
انہوں نے کہا کہ 'ان میں سے 60 لاکھ خوراکیں مارچ تک مل جائیں گی جس کا آغاز فروری سے ہوگا'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوویکس سے تقریباً 8 ماہ قبل معاہدہ کیا تھا'۔