پاکستان

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 افراد کا انتقال، فعال کیسز 33 ہزار 439 رہ گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 184 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ایک ہزار 407 مریض شفایاب بھی ہوگئے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک کی صورتحال یکسر تبدیل کرکے رکھ دینے والے مہلک کورونا وائرس کی پاکستان میں بھی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز ہزاروں اور اموات درجنوں میں رپورٹ ہورہی ہیں۔

کورونا کے اعداد و شمار کے حوالے سے قائم سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 184 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 65 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تاہم ایک ہزار 407 مریض ایسے خوش نصیب تھے جنہوں نے اس وائرس کو شکست دی اور صحتیاب ہوگئے، یوں اب تک ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہزار 339 رہ گئی۔

اس عالمی وبا کی بات کریں تو اس کا پاکستان میں پہلا کیس گزشتہ سال کے اوائل یعنی 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد مارچ کے مہینے سے ملک میں لاک ڈاؤن سمیت مختلف پابندیاں دیکھنے میں اٗئی تھیں۔

ابتدائی طور پر یہ وائرس آہستہ آہستہ شدت اختیار کرنا شروع ہوا اور مئی اور جون میں یہ وائرس اپنی بلندیوں کو پہنچا اور اس وقت ملک میں صورتحال کافی تشویشناک حد تک دیکھنے میں آئی۔

جولائی میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنا شروع ہوئی اور اگست میں معمولات زندگی بحال ہونے لگی جس کے بعد ستمبر میں تعلیمی ادارے بھی 6 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے۔

تاہم اکتوبر اور بعد ازاں نومبر میں یہ وائرس دوبارہ تیزی پکڑنے لگا اور حکومت ایک مرتبہ پھر نومبر کے آخر میں تعلیمی ادارے بند کرنے پر مجبور ہوئی جبکہ ساتھ ہی مختلف پابندیاں بھی عائد کی گئی۔

2020 کے آخری مہینے دسمبر میں وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی جس کا سلسلہ نئے سال 2021 کے پہلےمہینے میں بھی دیکھنے کا آیا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ پھر مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جنوری کے دوران اگرچہ کورونا کی صورتحال قدر بہتر رہی تاہم اس کے یومیہ کیسز اب بھی ہزار سے زائد ہیں جبکہ اموات بھی درجنوں میں رپورٹ ہورہی ہیں۔

اگر آج 30 جنوری کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان کے صوبہ سندھ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 323 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 663 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 17 مریضوں کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 986 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 524 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 928 ہوگئی۔

علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 35 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 716 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 228 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 66 ہزار 679 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 11 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 890 تک جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 809 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 195 پر پہنچ گئی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 79 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 255 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض کا انتقال ہوا، جس پر مجموعی تعداد 475 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری اعداد وشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 19 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 972 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا جس سے یہ مجموعی تعداد 259 پر برقرار ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس طرح یہ تعداد 4 ہزار 908 پر برقرار ہے۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 407 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 98 ہزار 152 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 543214

صحتیاب: 498152

اموات: 11623

فعال کیسز: 33439

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 663 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 928 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 66 ہزار 679 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 809 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 255، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3986

پنجاب: 4716

خیبرپختونخوا: 1890

بلوچستان: 195

اسلام آباد: 475

آزاد کشمیر: 259

گلگت بلتستان: 102

کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کا مطالبہ مسترد

برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیوں میں 28 فروری تک توسیع

سیاستدانوں، ججوں اور جرنیلوں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین دینے کے خدشات مسترد