پاکستان

کورونا وائرس سے ملک میں ایک روز میں مزید 74 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 563 کیسز سامنے آئے تاہم مزید 2 ہزار 81 مریض اس وائرس سے شفایاب بھی ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کا سلسلہ دوسری لہر میں بھی جاری ہے اور اب بھی ہزار سے زائد کیسز اور درجنوں اموات یومیہ رپورٹ ہورہی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 563 کیسز سامنے آئے جبکہ 74 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم مزید 2 ہزار 81 مریض اس وائرس سے شفایاب بھی ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوچکی ہے جس میں سے 91.6 فیصد یعنی 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 11 ہزار 450 زندگی کی بازی ہار گئے اور اب ملک میں 33 ہزار 820 فعال کیسز ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں تھی۔

تاہم تقریباً 2 ماہ بعد 18 جنوری سے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے البتہ جامعات اور پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے تعلیمی اداروں کو یکم فروری سے کھولا جائے گا۔

آج 27 جنوری کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان کے صوبہ سندھ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 739 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 793 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 25 مریضوں کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 925 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 497 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 214 ہوگئی۔

علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 38 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار646 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 213 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 65 ہزار 953 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 857 تک جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 765 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 193 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 80 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 972 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض کا انتقال ہوا، جس پر مجموعی تعداد 469 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری اعداد وشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 22 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 877 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس سے یہ مجموعی تعداد 258 تک جاپہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور اس طرح یہ تعداد 4 ہزار 903 ہوگئی۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 81 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 207 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 537477

صحتیاب: 492207

اموات: 11450

فعال کیسز: 33820

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 793ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 214 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 65 ہزار 953 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 765 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 972 ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 877 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3925

پنجاب: 4646

خیبرپختونخوا: 1857

بلوچستان: 193

اسلام آباد: 469

آزاد کشمیر: 258

گلگت بلتستان: 102

پاکستان مخالف غلط معلومات میں بھارتی حکومت کے کردار پر یورپی پارلیمنٹ میں گفتگو

مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار

نیٹ فلکس فلم کے ’گستاخانہ’ مواد کے 452 لنکس بلاک کردیے، پی ٹی اے