کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی بلند ترین شرح کراچی میں 11.39 فیصد ہے۔
کراچی کے بعد جن شہروں میں کیسز مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں پشاور میں 9.72 فیصد جبکہ میر پور میں 9.62 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی اوسط شرح 4.45 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مزید 2 ہزار 414 مریض صحتیاب
پاکستان کے صوبوں اور وفاقی علاقوں کی صورتحال دیکھی جائے تو کیسز مثبت آنے کی سب سے بلند شرح آزاد کشمیر میں 11.11 فیصد ہے۔
اس کے بعد سندھ میں 6.71 فیصد، بلوچستان میں 5.02 فیصد، خیبرپختونخوا میں 3.87 فیصد، پنجاب میں 3.85 فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں کووڈ کی مثبت شرح 0.32 فیصد ہے۔
صوبوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو صورتحال کچھ ہوں ہے:
پنجاب
لاہور: 5.73 فیصد
بہاولپور: 4.32 فیصد
فیصل آباد: 4.18 فیصد
ملتان: 2.06 فیصد
راولپنڈی: 0.46 فیصد
سندھ
کراچی: 11.39 فیصد
حیدرآباد: 6.89 فیصد
خیبرپختونخوا
پشاور: 9.72 فیصد
ایبٹ آباد: 3.11 فیصد
سوات: 1.89 فیصد
بلوچستان
کوئٹہ: 5 فیصد
وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد: 2.39 فیصد
آزاد کشمیر
میرپور: 9.62 فیصد
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19 کے 279 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں: کووڈ19 درمیانی عمر کے افراد کیلئے بھی بہت خطرناک ہے
صوبوں کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز پر زیر علاج مریضوں کی تعداد کچھ یوں ہے۔
پنجاب
لاہور میں 92 مریض، ملتان میں 27، راولپنڈی میں 8، بہاولپور میں 7، فیصل آباد میں 2 جبکہ گوجرانوالہ میں ایک مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہے۔
سندھ
این سی او سی کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 77 مریض وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا
اسی طرح صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں 37 وینٹیلیٹرز مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں کووڈ کے 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے لیے خصوصی طور پر بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 34 ہزار 41 افراد کا شکار بنے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی جسم کورونا وائرس کے حملے کو یاد رکھتا ہے
اس تعداد میں سے 4 لاکھ 88 ہزار 903 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جو مجموعی کیسز کا 91.5 فیصد ہے جبکہ 11 ہزار 318 زندگی کی بازی ہار گئے۔
علاوہ ازیں آج 25 جنوری کو مزید ایک ہزار 629 نئے کیسز اور 23 مریضوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔