کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

بابراعظم کی قیادت میں میچ کے لیے 11 رکنی حتمی ٹیم کا انتخاب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
|

جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے ابتدائی طور پر اعلان کردہ 20 رکنی اسکواڈ میں سے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں متعدد نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، 9 نئے کھلاڑی شامل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان کردہ 17 اراکین، ٹیم کے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

کپتان بابراعظم ٹیم کے کپتان ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے میچ کے لیے 11 رکنی حتمی ٹیم کا انتخاب کریں گے.

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 26 جنوری کو شروع ہونے والے پہلے میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں دو اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ، مڈل آرڈر بلے بازوں میں تجربہ کار اظہر علی، کپتان بابر اعظم، فواد عالم سعود شکیل شامل ہیں۔

ٹیم میں دو آل راؤنڈرز فہیم اشرف اور محمد نواز، دو وکٹ کیپرز نائب کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان سرفراز احمد ہیں۔

قومی اسکواڈ میں 3 اسپنرز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور غیرمتوقع حالات پر قابو پانا ہوگا، فاف ڈیوپلیسی

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 4 سے 8 فروری تک راولپنڈی کرے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

خود حیران ہوں نیب کسی کیس کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچا سکا، اعظم سواتی

مائیکرو سافٹ ایج میں متعدد نئے فیچرز متعارف

کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے آج اسٹیل مل تباہ ہوئی، سراج الحق