حیرت انگیز

اوزون کی تہہ کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کی منفرد گیم

اس گیم کا مقصد اوزون کی سکڑتی تہہ کے خطرے کے حوالے سے نئی نسل میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

آپ بچوں کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کی تربیت کیسے دیں گے؟ سائنس کو گیمز کا حصہ بناکر۔

کم از کم اقوام متحدہ کا تو یہی خیال ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے ایک گیم ری سیٹ ارتھ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے جاری کیا ہے۔

جس کا مقصد اوزون کی سکڑتی تہہ کے خطرے کے حوالے سے نئی نسل میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس گیم میں 2084 کے 3 نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جو وقت کا سفر کرکے ماضی میں آکر 1987 کے مانٹریال پروٹوک پر دستخط کو یقینی بنانے کے ساتھ اوزون کی تہہ کی حفاظر اور ایک وائرس کو ابھرنے سے روکتے ہیں۔

اس گیم کا نام ایک انیمیٹڈ سیریز سے ملتا جلتا ہے۔

اس گیم میں کریکٹرز کی منفرد خصوصیات ہیں جیسے ڈیوائسز کو ہیک کرنا، وقت کی گردش سست کرنا اور گٹر کے ڈھکن دھماکے سے اڑا دینا وغیرہ۔

یہ فورٹ نائٹ کی طرح پیچیدہ یا کوئی ایڈونچر گیم تو نہیں، مگر اس کا مقصد بس نوجوانوں کو ماحولیاتی نقصانات کی تعلیم ہلکے پھلکے انداز سے فرام کرنا ہے۔

یہ گیم 10 فروری سے دستیاب ہوگی جبکہ انیمیٹڈ سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔

اورنج لائن سے متعلق لاہور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

تقریبِ حلف برداری: کمالا ہیرس، مشعل اوباما اور ہیلری کلنٹن نے جامنی لباس کیوں پہنا؟

واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور سگنل میں کونسی ایپ بہتر؟