کھیل

پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان

تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ہنری کلاسن کریں گے، اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس کی قیادت ہنری کلاسن کریں گے اور اہم تجربہ کار کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تین ٹی20 میچوں کی سیریز جنوبی افریقہ نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود اسکواڈ کے صرف 4 کھلاڑی تبریز شمسی، ڈیوین پریٹوریس، جیورج لنڈے اور لوتھو سپاملا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم کو ہوم کنڈیشن میں ہرانا آسان نہیں، کپتان جنوبی افریقہ

یہ ٹی20 سیریز 11 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس میں جنوبی افریقہ کو اہم تجربہ کار کھلاڑیوں راسی وین ڈر دوسن، کگیسو ربادا، نگی نگیدی، کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈیو پلیسی اور اینرچ نورجے کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ یہ تمام کھلاڑی وطن واپس لوٹ کر آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کریں گے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کورونا وائرس کے سبب درپیش مشکلات کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹی20 سیریز دلچسپ بنانے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں یقینی بنانے کے لیے کچھ مختلف سوچنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اس بات کی مثال ہیں کہ کرکٹ کھیلنے والے کچھ ملک ان تدابیر کی بدولت تین سے چار ماہ کے عرصے میں کورونا وائرسک کی مشکلات کے باوجود ایک سے زائد دوروں کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے ٹی20 سیریز کے لیے بلے بازوں ریان ریکلٹن اور جیکس سنیمن کے ساتھ ساتھ باؤلرز اکھولے سیلے اور نیندرے برگر کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ کے خلاف بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

سیریز کے تینوں ٹی20 میچ 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا ٹی20 اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔

ہنری کلاسن، نیندرے برگر، اکھولے سیلے، جونیئر ڈالا، بی جورن فورٹین، ریزا ہینڈرکس، جیورج لنڈے، جینمن ملان، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، ڈیوین پریٹوریس، ریان ریکلٹن، تبریز شمسی، لوتھو سیپاملا، جو جون اسمٹس، جیکس سنیمن، گیلینٹن ستورمین اور پیٹ وین بلجون۔

کیا پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت سکے گا؟

الطاف حسین کیخلاف مقدمہ لڑنے والی لا فرم کو 8 کروڑ روپے سے زائد ادا کرنے کی منظوری

جوبائیڈن اور ان کے خاندان سے ملیے