پاکستان

پولیس نے لاہور اے ٹی سی کی پارکنگ سے 3 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 4 میگزین برآمد کرلیں، تینوں کو متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا، پولیس
|

اسپیشل برانچ پولیس نے لاہور انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کی پارکنگ سے 3مسلح افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

اے ٹی سی میں تعینات سیکیورٹی عہدیداروں کے مطابق تینوں ملزمان پارکنگ کے احاطے میں ایک کار میں انتظار کر رہے تھے۔

مزیدپڑھیں: پشاور جوڈیشل کمپلیکس کے کمرہ عدالت میں توہین مذہب کا ملزم قتل

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

اے ٹی سی کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد امین، محمد شہباز اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے اور اسپیشل برانچ کے افسران نے ریس کورس پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ان کے قبضے سے 2 پستول اور 4 میگزین ملی ہیں۔

پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور ملزمان سے عدالت کے احاطے میں ان کی موجودگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: عدالت کے احاطے میں فائرنگ سے قتل کا ملزم ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کیا تھا جو بھاری اسلحے لے کر لاہور کے بابا گراؤنڈ کے قریب ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ کے باہر موجود تھے۔

لاہور پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملزمان سے 5 رائفلیں، 5 پستول اور 700 گولیاں ضبط کی گئیں۔

گزشتہ سال کے دوران لاہور اور دیگر جگہوں پر کمرہ عدالتوں کے اندر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 جاں بحق

نومبر 2020 میں پولیس نے ایک بندوق بردار کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب اس نے لاہور میں سیشن عدالت کے ایک لاک اپ کے اندر 2 بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

گرفتار شخص نے پولیس کے سامنے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی والدہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ریاضت نذیر اور بلال نذیر کو نشانہ بنایا تھا۔

سیف علی خان کی ویب سیریز 'تانڈو' کو بی جے پی قانون سازوں کی تنقید کا سامنا

موٹروے گینگ ریپ کیس: پولیس مقررہ وقت میں چالان جمع کرنے میں ناکام

جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید دو مقدمات میں سزائیں