دنیا

افغانستان: پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کا حملہ، 9 اہلکار ہلاک

طالبان کے جنگجوؤں نے قندوز میں دونوں پولیس چیک پوسٹوں پر ایک ساتھ حملہ کیا، حکام

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان کے جنگجوؤں کے دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں 9 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق طالبان کے جنگجوؤں نے قندوز میں دونوں پولیس چیک پوسٹوں پر ایک ساتھ حملہ کیا۔

قندوز کے گورنر عبدالستار مرزاکوال نے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن خلاالدین حاکمی نے کہا کہ حملوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

طالبان کی جانب سے ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: قندھار میں طالبان کا حملہ، جوابی کارروائی میں 51 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

افغان آرمی کے ترجمان عبدالہادی نظری نے کہا کہ قندوز شہر میں ایک اور حملے میں طالبان نے افغان ملٹری بیس بم گرانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا، لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایک افغان ذرائع نے شناخت سامنے نہ لانے کی شرط پر بتایا کہ بم کے دھماکے سے ملٹری ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ سرکاری فورسز پر بم کے ذریعے حالیہ حملوں میں طالبان چھوٹے ڈرونز استعمال کر رہے ہیں۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند اکثر شوقیہ ڈرونز کا استعمال کرتے ہیں جن میں بارودی مواد نصب ہوتا ہے۔

اکتوبر کے آخر میں انہوں نے قندوز صوبے کے گورنر کے کمپاؤنڈ پر بم گرانے کے لیے بھی ڈرون استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان سے جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 57 اہلکار ہلاک

خیال رہے کہ قندوز میں طالبان باقاعدگی سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں اور قندوز شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، جو حالیہ عرصے میں دو بار مختصر عرصے کے لیے طالبان کے قبضے میں آچکا ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں افغانستان کے متعدد صوبوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ طالبان اور افغان حکومت جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بھی کر رہے ہیں۔

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

یکم فروری کو تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 20 جنوری کو ہوگا

انڈونیشیا میں کورونا ویکسین کیلئے انسٹاگرام انفلوئنسرز کو ترجیح