لائف اسٹائل

گریمی ایوارڈ کی تاریخ کے باعث اسکرین گلڈ ایوارڈز اپریل تک ملتوی

27ویں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی سالانہ تقریب 4 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلم اور ٹی وی پرفارمنسز کو دیے جانے والے ہولی وڈ کے اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی تاریخ گریمی ایوارڈز کے اسی روز انعقاد کی وجہ سے تبدیل کردی گئی۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق 27ویں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی سالانہ تقریب 4 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دونوں ایوارڈز 14 مارچ کو منعقد ہونے تھے اور ایک ہی تاریخ ہونے کی وجہ سے اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز اب اپریل میں منعقد ہوگے۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس کے باعث گریمی ایوارڈز 14 مارچ تک ملتوی

اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز ٹی این ٹی اور ٹی بی ایس پر رات 9 بجے نشر ہوں گے، جس میں بہترین فلم اور ٹی وی پرفارمنسز کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کی وجہ سے 31 جنوری کو ہونے والے گریمی ایوارڈز کو 14 مارچ تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

اسی وجہ سے آسکرز اور گولڈن گلوبز سمیت دیگر ایوارڈز بھی اپنی تقاریب ملتوی کرچکے ہیں۔

اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ 'اس مشکل وقت میں ہماری انڈسٹری اور یونین کےاراکین نے نئے حفاظتی قواعد اپنا کر کہانی سنانے کے نئے طریقے تلاش کرنے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور لچک کو ثابت کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار کورین فلم ’اسکرین گلڈ ایوارڈ‘ لے اڑی

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایس اے جی ایوارڈز میں ایک گھنٹہ خصوصی ہوگا جس میں ایک اداکار ہوں کے سیگمنٹ کو توسیع دی جائے گی اور گزشتہ برس کی بہترین پرفارمنسز کو اعزازات دیے جائیں گے۔

اسکرین گلڈ ایوارڈز تاریخ تبدیل ہونے کے بعد اب 4 فروری کو منعقد ہوں گے۔

ترک ٹیم کے ساتھ اب تک کا بڑا ٹی وی منصوبہ بنائیں گے، ہمایوں سعید

پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار رز احمد نے خاموشی سے شادی کرلی

گلوکارہ شکیرا نے اپنے تمام گیت فروخت کردیے