لائف اسٹائل

فیروز خان کی ترک اداکار جلال آل سے ملاقات

گزشتہ روز اداکار فیروز خان نے ترک اداکار کے لیے محبت کا پیغام لکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
Welcome

شوبز سے کنارہ کشی کرنے کے بعد حال ہی میں شوبز میں واپسی کا اعلان کرنے والے اداکار فیروز خان نے پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔

جلال آل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے۔

پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: فیروز خان پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کے خواہاں

وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے 'ترک لالا' پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے ترک وفد کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن کمپنیوں کے تحت بننے والے 'ترک لالا' کی تیاری میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جلال آل نے انسٹاگرام پر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے سمیت ترک جھنڈے کے ساتھ کمرے میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں پاکستانیوں کے لیے محبت کا پیغام جاری کیا تو اداکار فیروز خان نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جلال آل کی تصویر پر اداکار فیروز خان نے ان کے لیے محبت کا پیغام لکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک اداکار کو پیغام دیا تھا کہ اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

فیروز خان کے کمنٹس پر جلال آل نے بھی جواب دیا اور ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے ایک اور کردار 'عبدالرحمٰن' کی پاکستان آمد

اور اب اداکار فیروز خان نے ترک ڈراما ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔

فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار جلال آل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے ملاقات سے متعلق بتایا۔

اداکار فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جلال آل کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ترک اداکار کے لیے اسی محبت کا اظہار کریں جو ترکوں کو پاکستان اور پاکستانی بہن، بھائیوں سے ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے انمول تحائف اور محبت کا شکریہ جلال، میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

ان کی اسی پوسٹ پر اداکار جلال آل نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ میں نے جو تحفہ دیا ہے وہ تحفے سے زیادہ ہے، آپ اس کے حقدار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان و ترکی کا مشترکہ طور پر 'ترک لالا' ڈراما بنانے کا امکان

جلال آل نے مزید کہا کہ انشااللہ آپ انسانیت، اسلام، ثقافت، آرٹ اینڈ ترکی-پاکستان کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں گے۔

علاوہ ازیں جلال آل نے انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کراچی میں اداکار سے ملاقات کی۔

ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر شوبز شخصیات کا ردعمل

نادیہ خان نے ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں

وزن کا طعنہ دینے والے افراد کو اشنیٰ شاہ کا کرارا جواب