لائف اسٹائل

عمران عباس کا جلد ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کا عندیہ

ٹک ٹاک ایک حیرت انگیز ایپ ہے جہاں لوگ مزاحیہ اور تخلیقی انداز میں تفریح فراہم کرتے ہیں، اداکار

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی مقبول ہے اور اکثر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی جاتی ہے۔

تاہم اداکار عمران عباس نے ٹک ٹاک جوائن نہیں کی تھی لیکن اب انہوں نے کہا کہ وہ شاید مستقبل میں ٹک ٹاک پروفائل بنائیں۔

اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مداح کے سوال کے جواب میں مذکورہ انکشاف کیا، ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ 'آپ نے کہا تھا کہ آپ ٹک ٹاک کو پسند نہیں کرتے ایسا کیوں؟'

مزید پڑھیں: عمران عباس کو شادی کے لیے کیسی لڑکی چاہیے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ ٹک ٹاک کو ناپسند کرتے ہیں بلکہ ٹک ٹاک ایک حیرت انگیز ایپ ہے جہاں لوگ مزاحیہ اور تخلیقی انداز میں لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔

عمران عباس نے کہا کہ میں ٹک ٹاکرز کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن میں صرف اس بات کو پسند نہیں کرتا ہوں جب لوگ اپنے فالوورز کی تعداد میں اضافے کے لیے ناگوار حرکتیں کرتے ہیں یا پھر اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا تھا کہ انہیں، ان کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں پیغامات موصول ہوتے ہیں لہذا ہوسکتا ہے وہ اپنے مداحوں کے لیے جلد ہی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ ٹک ٹاک کو مثبت، تخلیقی اور تعمیری انداز میں استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی عمران عباس نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں ٹک ٹاک استعمال نہیں کرتا اور برائے مہربانی اس ایپ سے متعلق میری رائے نہ پوچھیں۔

علاوہ ازیں جب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اکتوبر کے مہینے میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی تو عمران عباس نے کہا تھا کہ '2020 اتنا بھی برا نہیں ہے'۔

احمد شاہ کے انداز پر بنی یاسر نواز کی بھائیوں کے ساتھ ویڈیو وائرل

کورونا وائرس کے باعث گریمی ایوارڈز 14 مارچ تک ملتوی

کورونا وائرس کے باعث گریمی ایوارڈز 14 مارچ تک ملتوی