سائنس و ٹیکنالوجی

فلیش پلیئر کا عہد ختم، اب کمپیوٹر سے اسے ہٹانے کا طریقہ جانیں

فلیش پلیئر کا خاتمہ ہوگیا مگر کمپنی چاہتی ہے کہ لوگ اپنے کمپیوٹرز میں اس کے بچ جانے والے حصوں کو بھی نکال پھینکیں۔

2020 کے اختتام کے ساتھ ہی اڈوب نے فلیش پلیئر کو بھی ختم کردیا۔

یہ حیران کن نہیں کیونکہ اڈوب کی جانب سے 3 سال قبل ہی اس کا اعلان کردیا گیا تھا۔

اس سے فلیش پلیئر کے طویل عہد کا اختتام ہوگیا جو کسی زمانے میں بہت اہمیت کا حامل تھا۔

مگر فلیش پلیئر اکثر گیمز کھیلنے کے لیے مشکلات کا باعث بنتا تھا کیونکہ اس کے کاپی رائٹس کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔

اب فلیش پلیئر کو تو ختم کردیا گیا ہے مگر کمپنی بھی چاہتی ہے کہ لوگ اپنے کمپیوٹرز میں اس کے بچ جانے والے حصوں کو بھی نکال پھینکیں، کیونکہ اب اس حوالے سے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گی۔

تو یہ حصے بیکار اور ڈیوائسز کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اسی مقصد کے لیے اڈوب نے ونڈوز اور میک کمپیوٹرز میں فلیش پلیئر کو ان انسٹال کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ عمل بہت سادہ ہے، جس کے لیے وہاں ان انسٹالر پروگرام دیا گیا ہے، جس کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے اوپن کرکے فلیش پلیئر ان انسٹالر آئیکون پر کلک کریں اور اسے جادو کرنے دیں۔

اڈوب نے 2017 میں فللیش پلیئر کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ مائیکرو سافٹ، ایپل، فیس بک، گوگل اور موزیلا نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔

’سال 2020 میں ملک بھر میں ایک ہزار 317 ریپ و گینگ ریپ کیسز رپورٹ ہوئے‘

سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں نئی ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف

نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں