برطانوی ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف موثر ہونے کا امکان
ویکسین تیار کرنے والی کمپنیی کے سربراہ کے مطابق محققین کا ماننا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف موثر ثابت ہوگی
ادویات بنانے والی کمپنی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے والی کمپنی آسترازینیکا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ محققین کا ماننا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف موثر ثابت ہوسکتی ہے۔
آسترا زینیکا کے چیف ایگزیکیٹو پاکل سوریوٹ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ محققین ویکسین کی تیاری کے لیے ایسے کامیاب فارمولے کو تیار کیا جو اسے دیگر ویکسینز جتنا موثر بناسکے گا۔