پاکستان

ایبٹ آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 40.32 فیصد تک پہنچ گئی

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح حیدرآباد میں 22.12 فیصد، تیسرے نمبر پر کراچی میں 12.54 فیصد رہی، این سی او سی
|

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح 40.32 فیصد دیکھی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 40.32 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ رہی، جس کے بعد حیدرآباد میں 22.12 فیصد اور کراچی میں 12.54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں 2 ہزار 398 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ اس طرح کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک روز میں مزید 82 اموات

ملک میں اگر صوبوں اور علاقوں میں مثبت کیسز کی شرح کو دیکھا جائے تو سب سے زیادہ شرح بلوچستان میں 10.67 فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سندھ میں 6.29 فیصد، خیبرپختونخوا میں 5.67 فیصد، آزاد کشمیر میں 4.32 فیصد، پنجاب میں 4.22 فیصد، اسلام آباد میں 3.41 فیصد اور گلگت بلتستان میں ایک فیصد رہی۔

سندھ

کراچی: 12.54 فیصد

حیدرآباد: 22.12 فیصد

پنجاب

لاہور: 5.80 فیصد

راولپنڈی: 7.36 فیصد

فیصل آباد: 5.47 فیصد

ملتان: 5.25 فیصد

خیبرپختونخوا

پشاور: 4.03 فیصد

سوات: 4.61 فیصد

ایبٹ آباد: 40.32 فیصد

بلوچستان

کوئٹہ: 8.26 فیصد

اسلام آباد

آئی سی ٹی: 3.41 فیصد

آزاد جموں و کشمیر

میرپور: 8.96 فیصد

این سی او سی نے گلت بلتستان کے مجموعی اعداد و شمار ایک فیصد فراہم کیے۔

اموات کی شرح

این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 474 ہے جبکہ موجودہ شرح عالمی سطح پر 2.20 فیصد کے مقابلے میں 2.05 فیصد ہے۔

کورونا وائرس سے مرنے والوں میں 70 فیصد مرد ہیں جبکہ مجموعی اموات میں سے 77.5 فیصد کی عمر 50 سال سے زائد تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین: کورونا وائرس کی مرحلہ وار آزمائش کیلئے 20 ہزار شرکا بھرتی

اس کے علاوہ 73 فیصد کو دیگر بیماریاں بھی تھیں اور 91 فیصد کی موت ہسپتال میں ہی ہوئی۔

خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 594 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 704 کے نتائج مثبت آئے جبکہ 82 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ مزید ایک ہزار 852 مریض صحتیاب ہوگئے۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی جس میں سے 4 لاکھ 10 ہزار 937 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 9 ہزار 474 کا انتقال ہوا ہے جبکہ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 261 ہے۔

شیخ رشید میرے بھائیوں کی طرح ہیں، حریم شاہ

مسلم لیگ (ن) نے اپنے اراکین پنجاب اسمبلی کو کل تک استعفیٰ جمع کرانے کی ڈیڈلائن دے دی

اسلام آباد: شمشان گھاٹ کی چار دیواری تعمیر کرنے کیلئے این او سی جاری