پاکستان

2020 کے بہترین اسمارٹ فونز

ہر ماہ کئی نئے اسمارٹ فونز سامنے آتے ہیں جس کے بعد ان کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، لیکن 2020 کے بہترین فونز کونسے ہیں؟

ہر ماہ کئی نئے اسمارٹ فونز مارکیٹ میں آتے ہیں جس کے بعد ان کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

مگر 2020 کے بہترین اسمارٹ فونز کونسے ہیں؟

ویسے تو کسی ایک فون کو بہترین قرار دینا مشکل ہے مگر مختلف کمپنیوں کی درج ذیل ڈیوائسز دنیا بھر میں انتہائی مقبول ثابت ہوئیں۔

گلیکسی ایس 20 الٹرا سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا گیا.

آئی فون 68 ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ والا یہ فون ڈیڑھ میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک رکھا جاسکتا ہے جبکہ ایچ ڈی آر پلس اور آل ویز آن ڈسپلے کورننگ گوریلا گلاس سکس سپورٹ دی گئی ہے۔

یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تھا جس میں 16 جی بی ریم کا آپشن بھی دیا گیا جبکہ 6.9 انچ او ایل ای ڈی کواڈ ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش کے ساتھ تھا۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور کمپنی کے مطابق یہ صفر سے سو فیصد تک 74 منٹ تک چارج ہوسکتی ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے اور 108 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 3.6 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں 8 کے ڈوئل ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔

فون کے فرنٹ پر 40 میگا پکسل کیمرا موجود ہے اور ہاں یہ فائیو جی سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ فون اس وقت پاکستان میں 2 لاکھ 27 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

تو ایس 20 الٹرا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تو یہ اس کا سستا ورژن ہے جس میں فیچرز لگ بھگ فلیگ شپ فون جیسے ہی ہیں۔

اس فون میں 6.5 انچ فلیٹ ڈسپلے دیا گیا ہے جو ایس 20 سے بڑا مگر ایس 20 پلس سے کم ہے تاہم کواڈ ایچ ڈی پلس کی بجائے ایف ایچ ڈی پلس سپورٹ فراہم کرتا ہے جیسا گلیکسی اے 71 میں دیا گیا جبکہ 120 ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

اس میں ایس 20 کی طرح 8 جی بی ریم کی بجائے 6 جی بی ریم دی گئی ہے تاہم 128 جی بی اسٹوریج فلیگ شپ ورژن جتنی ہی ہے۔

اسی طرح فلیگ شپ فون والا اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر (5 جی ورژن کے لیے) بھی دیا گیا ہے جبکہ ایکسینوس 990 پراسیسر 4 جی ماڈلز کے لیے ہوگا، بیٹری کو 4000 ایم اے ایچ سے بڑھا کر 4500 ایم اے ایچ کردیا گیا ہے۔

اس میں ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ ایس 20 جیسے ہی ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2.5 سے کیا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جبکہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے بھی موجود ہیں۔

اس فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ یہ 5 جی اور 4 جی ورژنز میں دستیاب ہے۔

یہ فون اس وقت پاکستان میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

امریکی پابندیوں کی شکار کمپنی کے یہ نئے فلیگ شپ فونز بھی گوگل سروسز اور ایپس سے محروم ہیں، مگر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان کے کیمرا سسٹم پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

میٹ سیریز کے فونز ویسے بھی بہترین کیمرا سسٹم کے لیے جانے جاتے ہیں اور اس بار بھی لائیسا برانڈ کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ان میں میٹ 40 پرو پلس فیچرز کے لحاظ سے تینوں میں بہتر ہے جس میں کیرین 9000 پراسیسر دیا گیا ہے۔

6.76 ان کا او ایل ای ڈی ڈسپلے کی سائیڈز میں کروڈ یا خم موجود ہیں جو 88 ڈگری کا زاویہ بناتے ہیں۔

بیٹری وہ شعبہ ہے جس میں نمایاں اپ گریڈ کی گئی ہے اگرچہ وہ گزشتہ سال کے ماڈلز کی طرح 4400 ایم اے ایچ ہی ہیں مگر اس بار 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے اور ہاں ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی ان ڈیوائس میں دی گئی ہے۔

اس میں 5 جی موڈیم کے حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ بہت تیز رفتار ہوگی کیونکہ وائی فائی سکس پلس 160 میگا ہرٹز بینڈ ودتھ کو جذب کرسکتی ہے۔

40 پرو پلس میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

میٹ 40 پرو میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں 1/1.28 سنسر دیا گیا ہے جو اس وقت مارکیٹ میں موجود دیگر فونز میں سب سے بڑا ہے، جس میں اومنی ڈائریکشنل آٹوفوکس موجود ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے لیے ایف 1.9 لینس دیا گیا ہے، پکسل سائز 1.22 یو ہے۔

اس سے ہٹ کر سیکنڈ جنریشن سان کیمرا 20 میگا پکسل سنسر اور ایف 1.8 الٹرا وائیڈ اینگل لینس سے لیس ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں ایک فری فارم لینس دیا گیا ہے جو الٹرا وائیڈ لینسز میں ڈس ٹورشنز کو کم کرتا ہے۔

8 میگا پکسل پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا 10 ایکس آپٹیکل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسی طرح 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی فون کا حصہ ہے جو 3 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ 20 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور ٹائم آف فلائٹ سنسر بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں ایک 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا اور ایک ڈیپتھ سنسر ہے۔

یہ سنسر ہاتھوں کی جنبش سے ای ایم یو آئی 11 انٹرفیس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ چہرے سے ڈیوائس کو ان لاک کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ فون اب تک پاکستان میں فروخت کے لیے پیش نہیں ہوا تاہم اس کی متوقع قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔

ون پلس وہ چینی کمپنی ہے جس کی ڈیوائسز کو آئی فون کِلر قرار دیا جاتا ہے، کیونکہ فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فون کی ٹکر کی ہوتی ہیں مگر قیمت بہت کم ہوتی ہے۔

اپریل میں ون پلس 8 اور 8 پرو متعارف ہوئے اور پھر اکتوبر میں 8 ٹی کو پیش کیا گیا۔

اس میں بیشتر فیچرز 8 سیریز کے فونز کے ہی ہے مگر قیمت ان کے مقابلے میں کم ہے مگر اس میں کچھ فیچرز ایسے ہیں جو 8 سیریز کے فونز میں بھی نہیں۔

اس فون میں 6.55 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ون پلس 8 سے بہتر جبکہ ون پلس 8 پرو کے برابر ہے۔

یہ فون 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ ہے۔

کمپنی کے مطابق ون پلس 8 ٹی میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری نئی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ دی گئی ہے جو صرف 15 منٹ میں 58 فیصد بیٹری چارج کرسکتی ہے۔

اسی طرح فون کو محض 39 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔

ون پلس 8 ٹی میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے اور 5 جی سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دیا گیا ہے۔

جہاں تک کیمرا سسٹم کی بات ہے تو فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

ون پلس 8 ٹی کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا 123 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونو کروم (بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے لیے) کیمرے فون کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون میں 12 ٹمپریچر سنسرز دیئے گئے ہیں جبکہ ایک انکرپشن چپ اڈاپٹر اور کیبل کے لیے ہے تاکہ 65 واٹ چارج استعمال کرنے پر چارجنگ کا درجہ حرارت محفوظ سطح پر رہے۔

پاکستان میں یہ جلد دستیاب ہوسکتا ہے اور قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے تک رہنے کا امکان ہے۔

کمپنی کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی نے می 10 الٹرا متعارف کرایا تھا، جو حیران کن کیمرا سسٹم، تیز رفتار وائرلیس اور وائرڈ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

اس فون میں 48 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا مگر زیادہ خاص 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جس میں 10 ایکس آپٹیکل زوم، 120 ایکس ہائبرڈ زوم اور 8 کے ویڈیو موڈ دیا گیا ہے، بالکل سام سنگ کے گلیکسی ایس 20 الٹرا جیسا زوم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 20 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا (128 ڈگری فیلڈ آف ویو) اور 12 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا بھی 4 بیک کیمروں کے سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے خم ایجز اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ ریڈر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جبکہ 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ ڈوئل سیل بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 50 واٹ وائرلیس اور 120 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون میں 8 جی بی، 12 جی اور 16 جی بی ریم جبکہ 128، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز بھی دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں تو یہ فون دستیاب نہیں مگر اس کا کچھ کم فیچرز والا می 10 ضرور خریدا جاسکتا ہے، جس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے۔

اس فون کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

یہ اوپو کا مہنگا ترین فون ہے جو فیچرز کے لحاظ سے گلیکسی ایس 20 کی ٹکر کا ہے۔

اس فون میں 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس میں 512 جی بی یو ایف ایس اسٹوریج اور 12 جی بی ریم دی گئی ہے۔

بیٹری 4260 ایم اے ایچ کی ہے جس میں 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس پرو فون میں 2 فیچرز بھی اضافی ہیں یعنی آئی پی 68 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس (ایکس 2 میں آئی پی 54 ڈسٹ اینڈ واٹر ریزیزٹنس دی گئی ہے) اور ایک خصوص ایکسیسز موٹر بہتر ہیپٹک فیڈبیک کے لیے دی گئی ہے۔

اس فون میں بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے لیے سونی کا آئی ایم ایکس 586 سنسر ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے اور کمپنی کے بقول یہ ایک کیمرا ہی ڈوئل پکسل سنسر کو شکست دے سکتا ہے۔

الٹرا وائیڈ کیمرا بھی 48 میگا پکسل کے ساتھ ہے جو نہ صرف کسی چند بڑے الٹرا وائیڈ سنسر سے لیس کیمروں میں سے ایک ہے بلکہ یہ آٹو فوکس اور میکرو موڈ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا پیری اسکوپ لینس کے ساتھ ہے جس میں 5 ایکس آپٹیکل، 10 ایکس ہائبرڈ اور 60 ایکس ڈیجیٹل زوم دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 2 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

یہ اس چینی کمپنی کا پہلا فلیگ شپ فون ہے جس میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا۔

فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر موجود ہے، جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

4200 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 64 میگاپکسل کا ہے۔

مگر جیسا نام سے ظاہر ہوتا ہے اس کی خاص بات سپرزوم فیچر ہے جس کے لیے 8 یگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا دیا گیا ہے جو 5 ایکس ڈیجیٹل اور 60 ایکس ہائبرڈ زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی موجود ہیں اور کمپنی کا کہنا ہے کہ مین کیمرے میں نائٹ اسکیپ 4.0، پرو موڈ، آئی ایس او، شٹر اسپیڈ، وائٹ بیلنس اور آٹو فوکس کے ساتھ ساتھ اے آئی موڈ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

اور ہاں اس میں ایک ٹرائی پوڈ موڈ بھی دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ دیا گیا ہے جس میں ایک 32 میگا پکسل اور دوسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جو پنچ ہول ڈیزائن میں ڈسپلے کے بائیں جانب کے اوپری کونے میں موجود ہیں۔

یہ فون پاکستان میں 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

ویوو ایکس 50 سیریز کے فونز کی خاص بات اس کے مین کیمرے میں ہیوی ڈیوٹی اسٹیبلائزیشن سسٹم ہے جس کا موازنہ کمپنی نے پروفیشنل کیمروں سے کیا ہے جبکہ انہیں منفرد انداز سے ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ویوو ایکس 50 پرو میں 6.56 انچ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی آر ڈسپلے سپورٹ کے ساتھ دیا گیا۔

اس فون میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا۔

8 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 4315 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر اور گمبل او آئی ایس دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا، 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا 60 ایکس ہائبرڈ زوم اور 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ چوتھا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر ہے۔

یہ فون پاکستان میں اب تک متعارف نہیں ہوا اور اگر آیا تو یہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ کا ہوگا۔

اس سال پہلی بار چین سے تعلق رکھنے والی زی ٹی ای نے پہلا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرایا جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر چھپا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ڈسپلے کے اندر چھپے کیمرے کے لیے 5 ٹیکنالوجیز کو آپس میں ملایا ہے جبکہ ایک خصوصی میٹریل استعمال کیا ہے تاکہ لینس میں لائٹ ان پٹ کو بہتر بنایا جاسکے۔

اسی طرح ایک ڈوئل کنٹرول چپ اور ڈرائیور سرکٹ دیا گیا ہے جو فون کے ڈسپلے اور رنگوں کے ساتھ کام کرکے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کیمرا اور ڈسپلے ایک دوسرے کے فنکشن میں مداخلت نہ کریں۔

انڈر ڈسپلے کیمرے کے لیے ایک نیا شوٹنگ الگورتھم فون کا حصہ بنایا گیا ہے جو روشنی کے مطابق خود کو ڈھال کر تصویر کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

ڈسپلے کے اندر یہ کیمرا 32 میگا پکسل کا ہے اور کمپنی کے مطابق پکسل ارینجمنٹ کے ذریعے لینس کو اسکرین کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

ایکسون 20 میں 6.9 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی اسکرین کے اندر ہی دیا گیا ہے۔

اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کی بیٹری 4220 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے مائی فیور 10.5 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔

ڈیوائس کے بیک پر کواڈ کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہہ ڈیپتھ ڈیٹا اور میکرو شوٹس کے لیے 2، دو میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔

یہ فون اب تک پاکستان میں پیش نہیں ہوا۔

اس سال پہلی بار ایپل نے ایک سیریز کے 4 آئی فونز پیش کیے تھے اور کمپنی کے اولین 5 جی فونز بھی تھے۔

اس سال ہر آئی فون مختلف ڈسپلے سائز اور میموری گنجائش کے ساتھ پیش کیا گیا اور قیمت کے لحاظ سے بھی متعدد آپشن دیئے گئے۔

تاہم ظاہر ہے سب سے خاص آئی فون 12 پرو میکس ہی تھا، جس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا۔

اس فون میں کمپنی نے خصوصی طور پر لیڈار سنسر کا اضافہ کیا جو کم روشنی میں کیمروں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ کم روشنی میں آٹو فوکس 6 گنا زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ نائٹ موڈ پورٹریٹ فوٹوگرافی شاٹس کے لیے دیا گیا ہے۔

اس فون میں سرامکس شیلڈ نامی اایک نئی ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق فون کے گلاس کو کسی بھی اسمارٹ فون ڈسپلے کے مقابلے میں سخت جان بنائے گی۔

حادثاتی طور پر ہاتھ سے گرنے پر بھی فون میں خراشوں کا خطرہ نہیں ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

آئی فون 12 پرو میکس میں ایک نیا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 65 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ڈھائی گنا زیادہ آپٹیکلی زوم کرسکتا ہے۔

12 میگا پکسل وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر کے ساتھ ایک نیا او آئی ایس سسٹم بھی دیا گیا ہے اور یہ سنسر 47 فیصد زیادہ بڑا ہے جو کم روشنی میں 87 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔

ایک 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے۔

آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے جو کہ 128 جی بی والا ماڈل ہوگا۔