ملٹی میڈیا

امریکا میں برفانی طوفان سے 7 افراد ہلاک

نیویارک کے شمالی حصے میں 3 فٹ برف باری ہوئی جو گزشتہ برس ہونے والی مجموعی برف باری کے برابر ہے۔

امریکا کے شمال مشرقی حصے میں طاقتور برفانی طوفان کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، جہاں پنسلوانیا اور نیویارک میں ریکارڈ توڑ برف باری اور سردی سے 6 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیویارک کے شمالی حصے میں 3 فٹ (90 سینٹی میٹر) برف باری ہوئی جو گزشتہ برس ہونے والی مجموعی برف باری کے برابر ہے۔

حکام کے مطابق پنسلوانیا میں 40 انچ (102 سینٹی میٹر) برف باری ہوئی اور ولیم اسپورٹ ریجنل ایئرپورٹ میں گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 24.7 انچ برف باری ہوئی۔

برفانی طوفان کے نتیجے میں سیکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ 14 ریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو انتہائی ضرورت کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔