کووڈ 19 سے موت کا خطرہ ظاہر کرنے والا آن لائن کیلکولیٹر تیار
اس ٹول سے تخمینہ لگانے میں مدد مل سکے گی کہ کن افراد کو اس بیماری سے زیادہ خطرہ لاحق ہے اور انہیں ویکسینیشن میں ترجیح دینی چاہیے۔
سائنسدانوں نے ایک ایسا آن لائن کیلکولیٹر تیار کیا ہے جو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے کسی فرد کی موت کے خطرے کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔
محققین کے مطابق اس ٹول سے یہ تخمینہ لگانے میں مدد مل سکے گی کہ کن افراد کو اس بیماری سے زیادہ خطرہ لاحق ہے اور انہیں ویکسین کی فراہمی میں ترجیح دینی چاہیے۔