اس سے قبل گوگل کی جانب سے مائیکرو سافٹ آفس فائلز میں ایڈیٹنگ کی سہولت تو دی گئی تھی مگر اس کے لیے گوگل ڈرائیو کا سہارا لینا پڑتا تھا۔
مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے اور گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یعنی جب کسی صارف کو ای میل میں ورڈ یا ایکسل فائل ملے گی تو سنگل کلک پر وہ اپنی مرضی کی ایڈیٹنگ کرسکیں گے۔
اسی طرح صارفین اوریجنل ای میل تھریڈ پر اپ ڈیٹ فائل کے ساتھ رئیپلائی بھی کرسکیں گے۔
گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ گوگل ڈاکس میں مکس پیج سپورٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔
اس سپورٹ کے ساتھ صارفین نئی دستاویز کے ساتھ ورڈ فائلز لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ پیج کے ساتھ ایڈٹ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اگلے سال وہ گوگل ڈاکس میں ٹیکسٹ اور واٹر مارکس کے پیچھے تصاویر انسرٹ کرنے کی سپورٹ بھی متعارف کرائے گی۔
گوگل نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک اور فیچر کو بھی صارفین کے لیے پیش کرے گا جس سے ان کے لیے ایکسل سے شیٹس میں منتقل ہونے کا عمل آسان ہوجائے گا۔