پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 791 مریض صحتیاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس سے مزید 3 ہزار 47 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 50 انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں کووِڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص گنجائش کم ہوتی جارہی ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہے جس میں سے 3 لاکھ 79 ہزار 92 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 653 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 791 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 582 تک پہنچ گئی، علاوہ ازیں مزید 3 ہزار 47 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 50 انتقال کر گئے۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی تھی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔

آج 11 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 559 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 246 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 10 مریض انتقال کرگئے اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 109 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 647 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 897 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 19 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 284 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 410 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 51 ہزار 172 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 11 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 450 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 650 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں 2 کا اضافہ ہوا اور مجموعی اموات کی تعداد 173 ہوگئی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 319 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار 14 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 5 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 353 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 61 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 578 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 186 تک جا پہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 770 ہوگئی۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 98 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 791 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 92 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 432327

صحتیاب: 397092

اموات: 8653

فعال کیسز: 44582

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 246 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 897 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 51 ہزار 172 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 650 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 34 ہزار 14، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3109

پنجاب:3284

خیبرپختونخوا: 1450

بلوچستان: 173

اسلام آباد: 353

آزاد کشمیر: 186

گلگت بلتستان:98

بیروت دھماکا: عدالتی کمیشن کا وزیر اعظم سمیت وزرا پر غفلت کا الزام

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

جنگ بندی کی خلاف ورزی، دفتر خارجہ میں بھارتی سینئر سفارتکار کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ