عالمی ادارہ صحت کا ویکسین ٹرائلز کیلئے لوگوں کو دانستہ کورونا سے متاثر کرنے پر غور
اس حوالے سے ایک اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ اس طرح کے ٹرائلز پر عملدرآمد کس حد تک ممکن ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کے ٹرائلز میں تیزی لانے کے لیے صحت مند نوجوان رضاکاروں کو دانستہ طور پر کووڈ 19 سے متاثر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 7 دسمبر کو اجلاس ہورہا ہے جس میں غور کیا جائے گا کہ ویکسین کی تیاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے دانستہ طور پر صحت مند نوجوان رضاکاروں کو کووڈ 19 سے متاثر کرنے کے ٹرائلز کس حد تک قابل عمل ہیں۔