پاکستان

سندھی ثقافت کے رنگ، کراچی سمیت دیگر شہروں میں جشن

ہرسال دسمبر کے پہلے اتوار کو سندھی ثقافتی دن منایا جاتا ہے اور سندھ کی لگ بھگ 5 ہزار سال پرانی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ’ثقافتی دن‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

یہ دن سالانہ بنیادوں پر سندھی کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جو لگ بھگ 5 ہزار سال پرانی ہے۔

اس موقع پر صوبائی پر دارالحکومت کراچی کے ساتھ ساتھ حیدرآباد، میرپوخاص، سکھر، نوابشاہ، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، دادو، ٹھٹہ، گھوٹکی، اور تھرپارکر سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے پریس کلب اور آرٹس کونسل سمیت دیگر ثقافتی اداروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔