پاکستان

بختاور بھٹو نے منگیتر محمود چوہدری کیلئے کیسی انگوٹھی بنوائی؟

سابق وزیراعظم کی بیٹی کی منگنی گزشتہ ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔

گزشتہ ماہ نومبر میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوئی تھی اور اب انہوں نے اپنے منگیتر محمود چوہدری کو پہنائی جانے والی انگوٹھی سے متعلق دلچسپ بات بتائی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی، جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد سمیت ان کے منگیتر محمود چوہدری کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب کو کورونا کی وبا کے باعث مختصر و محدود کردیا گیا تھا اور اس میں اطلاعات کے مطابق زیادہ سے زیادہ 200 افراد نے شرکت کی تھی۔

بختاور بھٹو کے بھائی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کورونا وائرس ہوجانے کے باعث بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی

علاوہ ازیں منگنی کی تقریب میں بختاور کے والد آصف علی زرداری بھی ہسپتال سے ڈاکٹرز کے مشورے کے ساتھ محض 2 گھنٹے کی شرکت کے لیے آئے تھے، وہ چند ماہ سے زیر علاج ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے منگنی کے موقع پر ندا ازویر کی جانب سے تیار کردہ خصوصی لباس پہنا تھا۔

منگنی کے موقع پر بختاور بھٹو نے جو چادر اوڑھ رکھی تھی وہ بھی ندا ازویر کی جانب سے تیار کی گئی تھی، مذکورہ چادر پر ہاتھ کی کڑھائی سے مغل طرز کی نقش و نگاری کی گئی تھی۔

اب بختاور بھٹو نے ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے منگیتر محمود چوہدری کے لیے کیسی انگوٹھی بنوائی تھی۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں بتایا کہ 'میری والدہ نے اپنے والد (ذوالفقار علی بھٹو) کی شادی کی انگوٹھی کی کاپی شادی کے موقع پر میرے والد (آصف علی زرداری) کے لیے بنوائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسی انگوٹھی کی کاپی اپنے منگیتر محمود چوہدری کے لیے بنوائی۔

بعدازاں بختار بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اور محمود چوہدری ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنارہے ہیں۔

اس ویڈیو میں ان کی مناسبت سے فلمایا گیا خصوصی گانا بھی شامل ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دعاؤں اور محبت پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سب کو/انفرادی طور پر جواب نہیں دے پارہیں لیکن وہ پریقین رہیں کہ سب کے پیغام/کمنٹس پڑھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع

خیال رہے کہ چند روز قبل انہوں نے اپنی منگنی پر فلمائے گئے گانے کی مختصر ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

مختصر ویڈیو میں بختاور کو والد آصف علی زرداری کا ہاتھ تھامے گھر سے نکل کر باغیچے میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ مختصر دورانیے کی ویڈیو میں انہیں اپنے منگیتر کے ساتھ بھی خوش دکھایا گیا ہے۔

گانے میں کاشف گجر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جبکہ نورالعین علی اور کاشف علی نے ویڈیو بنائی اور بختاور کا میک اپ ایس ایس زبیر نے کیا تھا۔

اداکارہ زینب جمیل کا بھی مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

وہ دل پگھلا دینے والی فلم جسے ایک بار ضرور دیکھنا چاہیے

'ڈنک' ڈرامے کے پوسٹر پر کرکٹر بین ڈنک کا بلال عباس کو ہیئر کٹ کا مشورہ