دنیا

بھارت: فیس بُک پوسٹ پر ایک شخص کی برہنہ پریڈ کرانے والے پانچ ملزمان گرفتار

متاثرہ شخص نے پانچوں بھائیوں پر فیس بک لائیو ویڈیو میں سنگین الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

احمد آباد: بھارت میں مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی سزا دینے کے لیے ایک شخص کو گلیوں میں برہنہ گھمانے والے پانچ بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ متاثرہ شخص کو منگل کے روز بھائیوں نے اغوا کیا، اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کھبالیہ کے مغربی قصبے میں برہنہ 45 منٹ تک پیدل گلی گلی گھمایا۔

مزید پڑھیں: بھارت: ریسٹورنٹ مالک سے الجھنے پر دَلت نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد

پولیس ترجمان ہریندر چوہدری نے بتایا کہ تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ شخص روزانہ کی بنیادوں پر فیس بک لائیو ویڈیوز کرتا تھا۔

ہریندر چوہدری نے کہا کہ اتوار کے روز ایک فیس بک لائیو ویڈیو میں اس شخص نے پانچوں بھائیوں پر سنگین الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ان بھائیوں پر حبس بے جا میں رکھنے، تشدد کرنے، مجرمانہ طاقت کا استعمال کرنے، کسی شخص کی بے عزتی، جرم کی سازش، فحاشی اور دیگر جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: نچلی ذات کے ہندو نوجوان کو انسانی فضلہ کھانے پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا اور متاثرہ شخص جوئے اور شراب کی لت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے متعدد مرتبہ سزا کاٹ چکا ہے کیونکہ ان پر وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں پابندی عائد ہے۔

بلوچستان کے اس خوبصورت سیاحتی مقام جانا چاہیں گے

کورونا وائرس کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد

اداکارہ روبیا چوہدری نے طلاق کی تصدیق کردی