ملتان کے ہسپتالوں میں کووِڈ مریضوں کیلئے مختص 65 بستر بھر چکے ہیں، یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں ملتان میں کیسز کے مثبت آنے کی شرح سب سے بلند ہے اور ملتان میں کووِڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص 438 بستروں میں سے 65 فیصد بستر، جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے 68 میں سے 41 وینٹیلیٹرز زیر استعمال ہیں اور صرف 17 وینٹیلیٹرز خالی ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب ان مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا جارہا ہے جن کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے یعنی جن کی حالت خراب یا شدید خراب ہو۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں کووِڈ 19 کے 997 مریض داخل ہیں جس میں سے 145 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں اس کے علاوہ 475 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں جبکہ کووِڈ 19 کی تشخیص ہونے کے بعد 16 ہزار 204 مریض قرنطینہ میں ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا پنجاب میں اب 2 ہزار 638 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان کے متاثر ہونے کی شرح تقریباً 12 فیصد ہے۔