Live Covid 2019
ایران میں کورونا سے مزید 476 افراد انتقال کر گئے
ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا...
ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 476 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 43 ہزار 418 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے شہریوں کو پروٹوکولز پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیسز میں 13 ہزار 223 کا اضافہ ہوا ہے۔
ایران میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 117 تک پہنچ چکی ہے۔