لائف اسٹائل

'ہوم الون کا ریمیک بنانا وقت کا ضیاع ہے'

نئی ہوم الون فلم کی پروڈکشن فروری میں شروع ہوئی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ روک دی گئی تھی.

امریکی کمپنی ڈزنی نے گزشتہ برس سال 1990 کی یادگار فلم ’ہوم الون‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ مداحوں کی طرح اس فلم کے ڈائریکٹر کرس کولمبس بھی ریمیک کے مخالف ہیں۔

ڈزنی اب تک اپنی کئی کامیاب کارٹون فلموں کے ریمیکس بنا چکی ہیں، ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلموں ’دی لائن کنگ‘، ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ اور ’دی جنگل بک‘ کے ریمیکس حالیہ کچھ سالوں میں سامنے آئے، ان میں کچھ نے مداحوں کو متاثر کیا جبکہ کچھ مایوس کن ثابت ہوئیں۔

بزنس انسائیڈر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرس کولمبس نے کہا کہ 'جہاں تک مجھے لگتا ہے یہ وقت کا ضیاع ہے، یہ بنانے کی کیا وجہ ہے؟'

مزید پڑھیں: ’ہوم الون‘ کا ریمیک بنانے کے اعلان سے مداح ناخوش

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ آپ ان فلمز کا ریمیک نہیں بناتے جو ’ہوم الون‘ جتنی طویل عرصے تک چلی ہوں۔

کرس کولمبس نے کہا کہ آپ دوبارہ اتنی کامیابی نہیں حاصل کر سکتے، ایسا نہیں ہونے والا، تو ایسا کیوں کیا جائے؟

انٹرٹینمنٹ ویکلی کے مطابق نئی ہوم الون فلم کی پروڈکشن فروری میں شروع ہوئی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ روک دی گئی تھی۔

فلم میں ہولی وڈ اداکار میکولی کلکن کا مرکزی کردار آرچی یٹس ادا کریں گے، جبکہ کاسٹ میں روب ڈیلانے، ایلی کیمپر، کینان تھامسن اور کرس پارنل شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ہوم الون کا وہ راز جس کا علم 28 سال بعد ہوا

انٹرویو میں کرس کولمبس نے کہا کہ لائیو ایکشن ورژن وجہ کیا ہے؟ یہ بن چکی ہے، اپنی چیز بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ بری طرح ناکام بھی ہوجاتے ہیں تو بھی آپ کو اصل چیز سامنے لانی چاہیے۔

کرس کولمبس، جنہوں نے ’ہوم الون 2‘ کی ہدایات بھی دی تھیں، انہوں نے فلم کے ایک سین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جلوہ گر ہونے سے متعلق بھی بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 'ہم نے پلازہ ہوٹل سے رجوع کیا تھا جو اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت تھا کیونکہ ہم وہاں کی لابی میں شوٹ کرنا چاہتے تھے'۔

مزید پڑھیں: 'ہوم الون 2' میں جلوہ گر ہونا اعزاز تھا، ڈونلڈ ٹرمپ

کرس کولمبس نے کہا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں شوٹنگ کی اجازت دے دی تھی، ہم نے اس کی فیس بھی ادا کی تھی'، لیکن ٹرمپ نے کہا تھا کہ 'آپ صرف ایک طریقے سے پلازہ ہوٹل کو استعمال کرسکتے ہیں کہ اگر فلم میں، میں بھی موجود ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے انہیں فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور جب پہلی بار فلم کی اسکریننگ ہوئی تو سب سے عجیب چیز یہ ہوئی تھی کہ ٹرمپ کے اسکرین پر آنے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

کرس کولمبس نے کہا کہ میں نے اپنے ایڈیٹر سے کہا 'انہیں (ڈونلڈ ٹرمپ) کو فلم میں رہنے دیں، یہ شائقین کا اہم لمحہ ہے'، لیکن انہوں نے زبردستی فلم میں جگہ بنائی تھی۔

پروڈیوسرز نے سوچنا چھوڑدیا، جو دِکھ رہا ہے، وہ بِک رہا ہے، سونیا حسین

بشریٰ انصاری کی صاحبزادی میرا انصاری نے دوسری شادی کرلی؟

سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح ناراض