پاکستان کی زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔
سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا آسان ہدف دیا، جس میں کپتان چبابا کے 31 اور تریپانو کے 28 رنز نمایاں تھے۔
پاکستان کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے آخری میچ میں بھی شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کرکے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
فخر زمان ہدف کے تعاقب میں 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد حیدر علی 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے تاہم اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ نے مزید کسی نقصان کے بغیر 130 رنز بنا کر ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔